ETV Bharat / business

Tax Saver Investments مالی سال ختم ہونے سے قبل ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کریں

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 5:09 PM IST

جیسا کہ ہم جانتے ہیں مالی برس کے اختتام کو اب محض چند ماہ باقی ہیں۔ یہ ٹیکس بچت کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کا وقت ہے۔ ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے پانچ سالہ فکسڈ ڈپازٹس، لائف انشورنس کور، نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹ، سینیئر سیٹیزن سیونگ اسکیمز، ایکویٹی سے منسلک بچت اسکیموں وغیرہ میں مناسب سرمایہ کاری کریں۔ Go for tax saver investments ahead of FY ending

Go for tax saver investments ahead of FY ending
مالی برس ختم ہونے سے پہلے ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے سرمایہ کاری کریں

حیدرآباد: مالی برس کے اختتام کو اب صرف چار ماہ ہے۔ وقت آگیا ہے کہ ہم مالی برس کے اختتام سے پہلے ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ضروری سرمایہ کاری کریں۔ سرمایہ کاری کرتے وقت ٹیکس میں ریلیف صرف مقصد نہیں ہونا چاہیے، مستقبل میں مالیاتی تحفظ کو ذہن میں رکھتے ہوئے سرمایہ کاری کی جانی چاہیے۔ یہ تب ہی ممکن ہو گا جب پیسے کو صحیح ٹیکس بچانے والی پالیسی میں لگایا جائے۔ Go for tax saver investments ahead of FY ending

انکم ٹیکس ایکٹ سنہ 1961 ٹیکس کے بوجھ کو کم کرنے کے کئی راستے فراہم کرتا ہے۔ ان میں سیکشن 80C بہت اہم ہے۔ یہ ٹیکس بچانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کرکے ٹیکس کے بوجھ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ان میں ایمپلائیز پراویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف)، پانچ سالہ ٹیکس سیور بینک فکسڈ ڈپازٹس، لائف انشورنس پالیسیوں کا پریمیم، پبلک پراویڈنٹ فنڈ (پی پی ایف)، نیشنل سیونگ سرٹیفکیٹس (این ایس سی)، سینئر سٹیزنز سیونگس اسکیم (ایس سی ایس ایس)، ایکویٹی سے منسلک بچت اسکیمیں شامل ہیں۔

بتادیں کہ کچھ پالیسیاں مستحکم آمدنی دیتی ہیں، لیکن طویل مدتی افراط زر کے مقابلے میں وہ اتنی منافع بخش نہیں، مزید یہ کہ ان پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

جو لوگ ٹیکس بچاتے ہوئے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں وہ ELSS پالیسیوں کو ترجیح دے سکتے ہیں۔ سرمایہ کاری کو کم از کم تین برس تک جاری رکھنا ہوگا۔ ان میں سیکشن 80 کے تحت شرائط کا احاطہ کیا گیا ہے۔ پہلی بار آنے والے زیادہ فوائد حاصل کریں گے۔ ایک بڑی ELSS پالیسی کو منتخب کرنے کے بجائے سرمایہ کاری میں تنوع کو ذہن میں رکھیں، تین سے چار منصوبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ چھوٹے، درمیانی اور طویل مدتی شیئر پر غور کریں۔

مالی برس کے آغاز سے ہی دو سے تین منظم سرمایہ کاری کے منصوبوں (SIPs) میں سرمایہ کاری کرنا بہتر ہے۔ یہ تین برس کی لاکنگ پیریڈ کے ہونے چاہیے۔ تین برس کے بعد رقم نکلوائیں اور اسی فنڈ میں دوبارہ سرمایہ کاری کریں اگر اس کی کارکردگی اچھی ہے۔ اگر آپ کے پاس سرپلس فنڈز ہیں، تو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ بغیر وقفے کے سرمایہ کاری جاری رکھیں۔

ULIPs اسٹاک مارکیٹ اور انشورنس میں ایک ساتھ میں سرمایہ کاری کا مشترکہ فائدہ فراہم کرتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لیے موزوں ہیں جو الگ الگ سرمایہ کاری اور سیکیورٹی کو چلانے کے قابل نہیں ہیں۔ انشورنس پالیسی پریمیم سے کم از کم دس گنا زیادہ ہونی چاہیے۔ مختلف مقاصد کو پورا کرنے کے لیے طویل مدتی ULIPs ہمیشہ بہتر آپشن ہے۔ سرمایہ کاری کے فنڈز کا انتخاب کرتے وقت رسک فیکٹر پر غور کیا جانا چاہیے۔'

این پی ایس پلان ان لوگوں کے لیے بہترین ہے جو ریٹائرمنٹ کے فوائد کے ساتھ ٹیکس کی بچت کے خواہاں ہیں۔ آپ کو کتنی پنشن ملتی ہے اس کا انحصار مجموعی طور پر لگائے گئے فنڈ پر ہوگا۔ ساٹھ فیصد فنڈ ریٹائرمنٹ کے بعد نکالا جا سکتا ہے، جب کہ باقی چالیس فیصد سے سات فرمز کی سالانہ پلان خریدنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے جو بعد میں سیکشن 80 سی سی ڈی (ون بی) کے تحت 50000 سے زائد رعایت کے ساتھ پنشن ادا کریں گی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.