ETV Bharat / business

Go First Stops Ticket Sales گوفرسٹ نے پندہ مئی تک بکنگ روک دی، مسافروں کو رقم واپس کرنے کی ہدایت - مالی بحران کا شکار گوفرسٹ

گو فرسٹ نے مالی بحران کے پیش نظر 15 مئی تک ٹکٹ کی بکنگ روک دی ہے۔ ساتھ ہی 9 مئی تک اس کی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اس پر ڈی جی سی اے نے گو فرسٹ کو مسافروں کو رقم واپس کرنے کی ہدایت دی ہے۔ Go First suspends sale of tickets

Go First Go First suspends sale of tickets till May 15, told to process refunds
گوفرسٹ نے پندہ مئی تک بکنگ روک دی، مسافروں کو رقم واپس کرنے کی ہدایت دی
author img

By

Published : May 4, 2023, 4:45 PM IST

نئی دہلی: مالی بحران کا شکار GoFirst ایئر لائن نے آپریشنل وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے 9 مئی 2023 تک تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے بیان میں گو فرسٹ نے کہاکہ "ہمیں یہ بتاتے ہوئے افسوس ہورہا ہے کہ 9 مئی 2023 تک طے شدہ GoFirst پروازیں آپریشنل وجوہات کی بناء پر منسوخ کر دی گئی ہیں"۔ اس کے علاوہ GoFirst نے 15 مئی تک ٹکٹوں کی بکنگ روکنے کا اعلان کیا ہے۔ ایئر لائن مسافروں کو ٹکٹ کی رقم واپس کرنے یا انہیں مستقبل کے سفر کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

ایئر لائن کے 3 مئی سے تین دن کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد DGCA نے GoFirst کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا تھا۔ ریگولیٹر نے ایک بیان میں کہاکہ "GoFirst اپنی پروازوں کے لیے 15 مئی تک ٹکٹوں کی بکنگ روکنے سے آگاہ ہے۔ ایئر لائن نے کہا ہے کہ یا تو مسافروں کو ٹکٹ کی رقم واپس کردی جائے گی یا انہیں مستقبل کی تاریخ پر پرواز کی سہولت ہوگی۔'

GoFirst کے جواب کے بعد DGCA نے ایئر لائن کو ہدایت دی ہے کہ وہ موجودہ ضوابط کے مطابق مقررہ وقت کے اندر ٹکٹ کی رقم واپس کرے۔ ریگولیٹر نے کہا کہ وہ GoFirst کی طرف سے پروازوں کی اچانک منسوخی کی وجہ سے مسافروں کو ہونے والی تکلیف کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ GoFirst نے علیحدہ طور پر کہا کہ اس نے آپریشنل مسائل کی وجہ سے 9 مئی تک اپنی پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

ایئر لائن نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی معلومات میں کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے انتہائی افسوس ہے کہ پروازیں 9 مئی 2023 تک منسوخ کی جا رہی ہیں۔ جلد ہی مسافروں کو ان کے ٹکٹ کی مکمل رقم واپس کر دی جائے گی۔ ریفنڈ کی رقم تقریباً 350 کروڑ روپے ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ادائیگی کے اصل موڈ میں جلد ہی مکمل رقم کی واپسی کی جائے گی۔ GoFirst کے مالی قرض دہندگان کی فہرست میں سینٹرل بینک آف انڈیا لمیٹڈ، بینک آف بڑودہ لمیٹڈ، IDBI بینک لمیٹڈ، ایکسس بینک لمیٹڈ اور ڈوئچے بینک شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پیشرفت سے واقف دو لوگوں کے حوالے سے کہا کہ قرض دہندگان ایئر لائن کے این سی ایل ٹی میں دیوالیہ پن کے لیے درخواست دینے کے منصوبے سے واقف نہیں تھے۔ لہٰذا وہ جلد ہی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کریں گے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.