ETV Bharat / business

Stoke Market عالمی رجحان مارکیٹ کو متاثر کرے گا - ہنڈن برگ کی رپورٹ

مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق ہنڈن برگ کی رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد سے اڈانی گروپ کے حصص میں زبردست گراوٹ آئی جس سے گھریلو اسٹاک مارکیٹ پر دباؤ برقرار رہا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 5, 2023, 4:02 PM IST

ممبئی: ہنڈنبرگ کی رپورٹ کے بعد مشکلات کا سامنا کررہے اڈانی گروپ میں تقریباً 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آنے کی خبر پر گزشتہ ہفتے نصف فیصد سے زیادہ اضافہ پر رہے گھریلو شیئر کی اگلے ہفتہ سمت مقرر کرنے میں عالمی رجحان کے ساتھ ہی غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار (ایف آئی آئی) کا اہم کردارہوگا۔ گزشتہ ہفتے بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس ہفتے کے آخر میں 345.04 پوائنٹس یعنی 0.58 فیصد بڑھ کر 59808.97 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 128.55 پوائنٹس یا 0.74 فیصد چڑھ کر 1359 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

زیر جائزہ ہفتہ میں بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح، چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کی طرف سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کا جذبہ بھی مضبوط رہا۔ اس کی وجہ سے ہفتے کے آخر میں مڈ کیپ 417.16 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 24595.89 پوائنٹس اور اسمال کیپ 261.81 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 27846.40 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق ہنڈن برگ کی رپورٹ کے جاری ہونے کے بعد سے اڈانی گروپ کے حصص میں زبردست گراوٹ آئی جس سے گھریلو اسٹاک مارکیٹ پر دباؤ برقرار رہا۔ لیکن ہفتے کے آخر میں مارکیٹ نے کروٹ لی اور اڈانی گروپ کو جی کیو جی پارٹنرز سے1.87 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ملنے کے بعد دونوں بینچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفٹی 1.5 فیصد سے زیادہ بڑھ گئے۔

اس کے علاوہ امریکی فیڈ ریزرو کی شرح سود میں اگلے اضافے کی رفتار کو برقرار رکھنے کی توقع سے بھی مارکیٹ کو سہارا مل رہا ہے۔ تاہم، آسمان چھوتی افراط زر پر لگام لگانے کے لیے، فیڈ ریزرو اور یورپی مرکزی بینک نے شرح سود میں اضافہ جاری رکھنے کا اشارہ دیا ہے۔ اس کا اثر اگلے ہفتے ملکی اسٹاک مارکیٹ پر پڑے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ سرمایہ کار خام تیل کی عالمی قیمت، ڈالر انڈیکس اور ایف آئی آئی کی سرمایہ کاری کے بہاؤ پر بھی نظر رکھیں گے۔ ایف آئی آئی نے دسمبر، جنوری اور فروری میں مسلسل پچھلے تین مہینوں سے مارکیٹ سے سرمایہ کاری نکال لی۔ لیکن، وہ مارچ میں اب تک 12,592.17 کروڑ روپے کا خالص خریدار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Hindenburg Report سپریم کورٹ میں ہنڈن برگ معاملہ پر کانگریسی لیڈر کی درخواست پر سماعت 17 فروری کو ہوگی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.