ETV Bharat / business

Forex slumps at 2-year Low غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دو برس کی کم ترین سطح پر

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 14 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 4.5 بلین ڈالر کم ہو کر 528.37 بلین ڈالر رہ گئے۔ Forex Reserves Decline $4.5 Billion

Forex slumps at 2-year low amid depreciating rupee
غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دو برس کی کم ترین سطح پر پہنچا
author img

By

Published : Oct 22, 2022, 12:59 PM IST

نئی دہلی: بھارت کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 4.5 بلین ڈالر کم ہوکر 528.37 بلین ڈالر رہ گئے۔ اس کمی کے ساتھ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دو برس کی کم ترین سطح پر پہنچے، یہ معلومات ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی طرف سے جمعہ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار سے حاصل کی گئی ہے۔ اس سے قبل 7 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 204 ملین ڈالر اضافے سے 532.868 ارب ڈالر ہو گئے تھے۔ رواں برس اگست کے بعد ایک ہفتے میں یہ پہلا اضافہ تھا۔ ایک برس قبل اکتوبر 2021 میں ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 645 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ Forex slumps at 2-year Low

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ کئی ہفتوں سے مسلسل کم ہو رہے ہیں۔ بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں، آر بی آئی نے زرمبادلہ کے ذخائر کا ایک حصہ ڈالر کے مقابلے میں تیزی سے گرتے ہوئے روپے کو سنبھالنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق 14 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی کرنسی اثاثے (FCAs) 2.828 بلین ڈالر کم ہو کر 468.668 بلین ڈالر رہ گئے۔ FCAs اصل میں مجموعی ذخائر کا ایک بڑا حصہ بناتے ہیں۔

ایف سی اے میں غیر امریکی کرنسیوں جیسے یورو، پاؤنڈ اور ین میں قدر یا گراوٹ کا اثر غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں شامل ہے۔ 7 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سونے کے ذخائر کی مالیت میں 1.35 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ جب کہ 14 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں یہ 1.502 بلین ڈالر کم ہو کر 37.453 بلین ڈالر رہ گیا۔ مرکزی بینک نے کہا کہ خصوصی ڈرائنگ رائٹس (SDRs) 149 ملین ڈالر کم ہو کر 17.433 بلین ڈالر رہ گئے ہیں۔ اسی وقت، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس رکھا بھارت کا ریزرو فنڈ رپورٹنگ ہفتے میں 23 ملین ڈالر کم ہوکر 4.813 بلین امریکی ڈالر رہ گیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.