ممبئی: غیر ملکی زرمبادلہ کے اثاثوں اور سونے کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 57.1 کروڑ ڈالر کم ہوکر563.5 ارب ڈالررہ گئے، جبکہ گزشتہ ہفتے یہ 2.91 ارب ڈالربڑھ کر564.1 ارب ڈالر رہا تھا۔Foreign exchange reserves decline to $57.1 Million
ریزرو بینک کے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 16 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کے سب سے بڑے جزوغیرملکی کرنسی کے اثاثے 50 کروڑڈالر کی کمی کے ساتھ 499.6 ارب ڈالر رہ گئے۔ اسی طرح اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر میں 15 کروڑڈالر کی کمی ہوئی اور وہ کم ہو کر 40.6 ارب ڈالر پر آ گیا۔
وہیں، زیرجائزہ ہفتہ خصوصی ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) میں 7.5 کروڑ ڈالرکی تیزی آئی اوریہ بڑھ کر 18.2 ارب ڈالر ہو گیا۔ اسی طرح اس دوران انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزرو فنڈ 40 لاکھ ڈالرکے اضافے سے 5.11 ارب ڈالر ہوگیا۔
یواین آئی