نئی دہلی: کامرس اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے کہا ہے کہ بھارت کو سنہ 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے سے متعلق برآمدات حکومت کی کوششوں کی سب سے واضح خصوصیات میں سے ایک رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وژن کی وزیر اعظم نریندر مودی نے رواں برس یوم آزادی کے اپنے خطاب میں وضاحت کی ہے۔
نئی دہلی میں نوتشکیل شدہ بورڈ آف ٹریڈ کی میٹنگ میں اپنے افتتاحی خطاب میں گوئل نے کہاکہ بھارت کی ترقی کے امکانات میں دنیا کو واقعی زبردست اعتماد ہے۔ انہوں نے گھریلو صنعت پر زور دیا کہ جب ملک میں دستیاب ترقی کے زبردست مواقع کو حاصل کرنے کا معاملہ ہو تو اسے اپنی سبھی کمزوریوں کو دور کرنا چاہیے۔ Piyush Goyal chairs meeting of newly reconstituted Board of Trade
انہوں نے ترقی یافتہ ملکوں کے ساتھ مزید آزاد تجارتی سمجھوتے FTAs کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ گوئل نے بورڈ آف ٹریڈ میٹنگ کے سبھی شرکا پر زور دیا کہ وہ FTAs میں سبھی شعبوں میں موجود امکانات پر توجہ مرکوز کریں۔ Focus on Free Trade Agreements with developed countries
مزید پڑھیں: