ETV Bharat / business

FM Sitharaman over Recession: 'مندی سے نمٹنے کیلئے بڑی معیشتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت'

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن FM Sitharaman نے جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی میٹنگ میں کہا کہ عالمی معیشت کی ترقی کی رفتار میں مندی سے نمٹنے کے لیے دنیا کی بڑی معیشتوں کو مل کر کوشش کرنی چاہیے۔ FM Sitharaman Calls for Proactive Collective Efforts Towards Protecting Economies

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 3:55 PM IST

نئی دہلی/واشنگٹن: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جمعرات کو کہا کہ عالمی اقتصادی اضافے کی رفتار مختلف رکاوٹوں کی وجہ سے رکی ہوئی ہے اور اس پر اونچی افراط زر کے لمبے دور، سپلائی چین میں رکاوٹیں، خام تیل کے بازار میں تیزی اور سرمایہ کاروں کے دل میں غیر یقینی کا بھی اثر پڑ رہا ہے۔ FM Sitharaman over Recession

سیتارمن واشنگٹن میں جی -20 گروپ کے ملکوں کے وزرائے خزانہ اور ان کے مرکزی بینکوں کے سربراہوں کی میٹنگ سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ جی -20 گروہ بڑے اقتصادی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر پالیسیوں کے تال میل کو تحریک دینے کےلیے ایک اچھی حالت میں ہے۔ سیتارمن نے دنیا کی معیشتوں کی حفاظت کے لیے اجتماعی کوششیں کیے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔' Collective Efforts Towards Protecting Economies

انہوں نے یہ اپیل ایسے وقت میں کی ہے، جب انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک پر تازہ ترین رپورٹ (ورلڈ اکنامک آؤٹ لک) نے 2022 کے لیے عالمی اقتصادی ترقی کی پیشن گوئی کو کم کرکے 3.6 فیصد کردیا ہے۔ آئی ایم ایف نے رواں مالی برس کے لیے بھارت کی ترقی کی پیشن گوئی کو بھی گھٹا کر 8.2 فیصد کر دیا ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی وبا کے طویل مدتی اثرات کے ساتھ ساتھ یوکرین کے بحران اور عالمی اجناس اور ایندھن کی منڈی میں قیمتوں میں تیزی سے اضافہ نجی سرمایہ کاری اور کھپت کی طلب کو متاثر کر رہا ہے۔ جنوری میں آئی ایم ایف نے بھارت کی شرح نمو 9.0 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا تھا۔

سیتا رمن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی سمر میٹنگ کے لیے واشنگٹن میں ہیں۔ اس موقع پر جی 20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کی میٹنگ بھی ہوئی۔ وزیر خزانہ نے واشنگٹن میں ایک الگ ملاقات میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری ایسوسی ایشن کے صدر اور سی ای او جان نیوفر سے ملاقات کی۔ انہوں نے نوفر کو بھارت میں سیمی کنڈکٹر اور مائیکرو چپ صنعت میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے حکومت کے پالیسی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔'

وزارت خزانہ کے ایک بیان کے مطابق، مسٹر نیوفر نے وزیر خزانہ کو بتایا کہ وہ بھارت میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے لیے ایک سازگار ماحولیاتی نظام تیار کرنے کے لیے حکومت ہند کے اقدام سے پرجوش ہیں۔ انہوں نے عالمی سپلائی چین کو مزید قابل اعتماد بنانے کے تئیں بھارت کے عزم کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.