نئی دہلی: اقتصادی سروے 23-2022 میں کہا گیا ہے کہ حکومت مالیاتی خسارے کو مالی سال 2023 میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے 6.4 فیصد پر رکھنے کے راستے پر گامزن ہے۔ منگل کو پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے 23-2022 پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لگائے گئے اندازے کے مطابق مرکزی حکومت کے جی ڈی پی کے فیصد کے طور پر مالیاتی خسارے میں بتدریج کم آئی ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں محصولات کی وصولی میں اضافہ کا یہ نتیجہ ہے۔
جائزے کے مطابق اپریل سے نومبر 2022 تک مجموعی ٹیکس آمدنی میں سال بہ سال 15.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ریاستوں کا تعین کرنے کے بعد مرکز کی مجموعی ٹیکس آمدنی میں سال بہ سال 7.9 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جی ایس ٹی کا تعارف اور اقتصادی لین دین کی ڈیجیٹلائزیشن جیسے بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات نے معیشت کو وسعت دی ہے اور اس طرح مجموعی ٹیکس اور ٹیکس کی تعمیل کو بڑھایا ہے۔ اس طرح محصولات میں جی ڈی پی کی شرح نمو سے زیادہ رفتار سے اضافہ ہوا ہے۔
جائزے کے مطابق مالی برس 2022 میں کارپوریٹ اور نجی انکم ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے براہ راست ٹیکس میں سال بہ سال 26 فیصد اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مالی سال 2022 کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران براہ راست ٹیکسوں میں لگائے گئے تخمینے میں شرح نمو ان کی طویل مدتی اوسط سے بہت زیادہ تھی۔ درآمدات کی وجہ سے اپریل سے نومبر 2022 تک کسٹم ڈیوٹی کی وصولی میں سال بہ سال 12.4 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ۔ سال بہ سال کی بنیاد پر اپریل تا نومبر 2022 کے دوران ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں 20.9 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
جائزے کے مطابق 2022 میں جی ایس ٹی ٹیکس دہندگان کی تعداد 70 لاکھ سے بڑھ کر 1.4 کروڑ ہو گئی ہے۔ اس طرح اس میں سالانہ بنیادوں پر 24.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس میں ماہانہ 1.5 لاکھ کروڑ روپے کا اوسط مجموعہ ہے۔ سروے کے مطابق یہ تیز رفتار اقتصادی بحالی حال ہی میں متضاد ٹیکس ڈھانچے کو درست کرنے کے ساتھ ساتھ جی ایس ٹی چوروں اور بوگس بلوں کے خلاف ملک گیر مہم اور مختلف منطقی اقدامات کے مشترکہ اثرات کی وجہ سے ہوئی ہے۔
جائزے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین برسوں کے دوران عالمی وبائی امراض ، جغرافیائی سیاسی تنازعات اور متعلقہ خطرات سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال نے حکومت کے ڈس انویسٹمنٹ لین دین کے منصوبوں اور امکانات کو چیلنج کیا ہے، اس کے باوجود حکومت نے 65,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مالی برس 23-2022 کے بجٹ کی رقم میں سے 18 جنوری تک 48 فیصد رقم جمع ہو چکی ہے۔
جائزے کے مطابق حکومت نے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی نئی پبلک سیکٹر انٹرپرائز پالیسی اور نوٹ بندی کی پالیسی کو نافذ کر کے نجکاری اور پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی اسٹریٹجک ڈس انویسٹمنٹ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے مالی برس 22 میں جی ڈی پی کے اوسطاً 2.5 فیصد تک سرمائے کے اخراجات میں طویل مدتی اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔ مالی سال 2023 میں اسے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے 2.9 فیصد تک بڑھانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
جائزے میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ مالی سال 22 کے لیے 7.5 لاکھ کروڑ روپے کا سرمایہ خرچ کا ہدف رکھا گیا تھا، جس میں سے 59.6 فیصد سے زیادہ اپریل تا نومبر 2022 کے دوران خرچ کیا گیا ہے۔ کیپٹل اخراجات نے اس مدت کے دوران 60 فیصد سے زیادہ کی سالانہ نمو درج کی ہے، جو کہ 2016 سے 2020 کے اسی عرصے میں ریکارڈ کی گئی طویل مدتی اوسط نمو 13.5 فیصد سے زیادہ ہے۔ مالی سال 22 میں روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے لیے 1.5 لاکھ کروڑ روپے، ریلوے کے لیے 1.2 لاکھ کروڑ، دفاع کے لیے 0.7 لاکھ کروڑ اور ٹیلی کام سیکٹر کے لیے 0.3 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ تمام سمتوں میں کیپیکس کو بڑھانے کے لیے مرکز نے طویل مدتی سود سے پاک قرضوں اور کیپیکس سے متعلق اضافی قرض لینے کے انتظامات کی شکل میں ریاستوں کے سرمائے کے اخراجات کو بڑھانے کے لیے کئی مراعات کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی