نئی دہلی: فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری- (فکی ) ٹی بی سے پاک بھارت مہم کے تحت ٹی بی کے ایک لاکھ مریضوں کو گود لے گا اور ان کے علاج کا بندوبست کرے گا۔ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ کے ساتھ فکی کے ایک وفد نے کل ایک میٹنگ کے دوران یہ یقین دہانی کرائی۔FICCI will Adopt one lakh TB Patients
فکی سے وابستہ صنعت کار اور صنعتی ادارے نی۔کشے دوست بنیں گے اور ٹی بی کے مریضوں کی دیکھ بھال کریں گے۔ بھارت کو ٹی بی سے پاک بنانے کے لیے حکومت نے سال 2025 تک ٹی بی مکت بھارت مہم شروع کی ہے۔ اس مہم میں حصہ لینے کے لیے نی۔کشے کا ایک پورٹل شروع کیا گیا ہے۔ اس میں وہ افراد اور ادارے شامل ہو سکتے ہیں جو ٹی بی سے پاک بھارت مہم میں تعاون کرتے ہیں۔
یو این آئی