ETV Bharat / business

Fake Medicines Sold Online انٹرنیٹ پر جعلی ادویات فروخت ہورہی ہیں، فرضی ڈاکٹروں پر کارروائی کی ضرورت - AIOCD Fake medicines sold online

آل انڈیا آرگنائزیشن آف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹس (اے آئی او سی ڈی) نے مرکزی وزارت صحت سے مطالبہ کیا کہ وہ جعلی ادویات اور جعلی ڈاکٹروں کے آن لائن ریکٹ پر بڑے پیمانے پر کارروائی کرے۔ Fake Medicines Sold Online

Fake medicines sold online, Centre should crack down on ghost physicians: AIOCD
انٹر نیٹ پر جعلی ادویات فروخت ہورہی ہے، فرضی ڈاکٹروں پر کارروائی کی ضرورت
author img

By

Published : Aug 18, 2022, 11:52 AM IST

نئی دہلی: آل انڈیا آرگنائزیشن آف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹس (اے آئی او سی ڈی) نے مرکزی وزارت صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جعلی ادویات اور فرضی ڈاکٹروں کے ریکٹ کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اے آئی او سی ڈی کے جنرل سکریٹری راجیو سنگھل نے کہا کہ یہ ریکٹ بھارت کے بیشتر میٹرو شہروں اور قصبوں میں چل رہا ہے۔ Fake Medicines Sold Online

انہوں نے کہاکہ' چھوٹی فارمیسیوں کو کاروبار سے باہر رکھنے کے لیے آن لائن پلیئرز کافی رعایتیں دے رہی ہیں۔ جس کی آڑ میں وہ جعلی ادویات بنانے کے لیے غیر قانونی اور غیر اخلاقی طریقے اپنا رہے ہیں۔ ملک بھر کی ریاستوں میں بہت کمزور ریگولیٹری نیٹ ورک ہیں۔ سنگھل نے کہا کہ انٹرنیٹ پر فروخت کی وجہ سے منشیات کی تجارت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔' Centre Should Crack Down on Fake Physicians

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ اور انتہائی ریگولیٹیڈ ممالک نے سخت قانونی سزا کے باوجود نقصان دیکھنے کے بعد انٹرنیٹ پر دواؤں کی فروخت پر احتیاطاً پابندی لگا دی ہے۔ حال ہی میں اتراکھنڈ میں ایک اسپیشل ٹاسک فورس نے کروڑوں روپے کی جعلی ادویات ضبط کی تھیں جو آن لائن فروخت کی جانے والی تھیں۔ سنگھل نے کہا 'دوائیوں کی آن لائن فروخت میں ایک مضبوط ضابطہ ہونا چاہیے'۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ادویات کی آن لائن فروخت قانون کی دفعات کو نظر انداز کرتے ہوئے کی جا رہی ہے اور کچھ بڑے کارپوریٹ گھرانوں کی طرف سے ریاستی ریگولیٹرز کی ناک کے نیچے بڑے پیمانے پر فروخت ہو رہی ہے۔ تقریباً دو برس پہلے راجستھان میں چھاپے مارے گئے تھے جس میں ایک بہت بڑا ریکیٹ بھی بے نقاب ہوا تھا جہاں جعلی ادویات پکڑی گئی تھیں۔

راجیو سنگھل نے کہا کہ نشہ آور ادویات سمیت اسقاط حمل کی گولیوں کی آسانی سے دستیابی بھی اتنی ہی سنگین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'جعلی ڈاکٹروں' کی طرف سے مریضوں کو نسخے دینا عام رواج بنتا جا رہا ہے۔ آن لائن ادویات فروخت کرنے والے اداروں کے مالیاتی دستاویزات کی تفصیلی جانچ سے ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ 1940 (قاعدہ 1945) کے رول 65 کی خلاف ورزی کا انکشاف ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.