نئی دہلی: پیٹرولیم مصنوعات، انجینئرنگ اور الیکٹرانک سامان کے شعبے نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1-21 مئی کے درمیان مئی میں ملک سے تجارتی برآمدات 21.1 فیصد بڑھ کر 23.7 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
تجارتی وزارت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ 15-21 مئی کے ہفتے کے دوران برآمدات 24 فیصد بڑھ کر 8.03 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ مئی کے پہلے تین ہفتوں میں پیٹرولیم مصنوعات، انجینئرنگ اور الیکٹرانک مصنوعات کی برآمدات میں بالترتیب تقریباً 81 فیصد، 17 فیصد اور 44 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اپریل 2022 میں تجارتی سامان کی برآمدات 30.7 فیصد اضافے کے ساتھ 40.19 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس عرصے کے دوران درآمدات بھی 31 فیصد اضافے کے ساتھ 60 ارب ڈالر سے اوپر پہنچ گئیں۔
(یو این آئی)
مزید پڑھیں: