نیویارک: طویل انتظار کے بعد بالآخر وہ وقت آگیا، جب ایلون مسک نے ٹویٹر کے ہیڈ کوارٹر میں قدم رکھا۔ Elon Musk Twitter Deal عدالت کے حکم کے مطابق ایلون مسک اور ٹویٹر کے درمیان 44 ارب ڈالر کا سودا جمعہ تک مکمل ہونا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسک نے اپنا ٹویٹر بائیو بھی تبدیل کر لیا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے اپنے ٹویٹر پروفائل میں لوکیشن کو ٹویٹر ہیڈکوارٹر کیا۔ اس کے انہوں نے ڈِسکرِپشن (وضاحت) میں 'چیف ٹویٹ' لکھا۔
-
Entering Twitter HQ – let that sink in! pic.twitter.com/D68z4K2wq7
— Elon Musk (@elonmusk) October 26, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Entering Twitter HQ – let that sink in! pic.twitter.com/D68z4K2wq7
— Elon Musk (@elonmusk) October 26, 2022Entering Twitter HQ – let that sink in! pic.twitter.com/D68z4K2wq7
— Elon Musk (@elonmusk) October 26, 2022
سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ایلون مسک کا ٹویٹ: ایلون مسک نے ٹویٹر کے دفتر پہنچنے کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ دراصل ایلون مسک نے جو ویڈیو پوسٹ کیا ہے اس میں وہ ٹویٹر ہیڈکوارٹر میں ایک سِنک لے جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہ خود ہی سِنک کو اٹھاکر آفس میں داخل ہورہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹویٹر آفس پہنچنے سے ایک دن قبل ایلون مسک نے منگل کو ان بینکرز سے ملاقات کی تھی جو اس ڈیل میں فنڈ فراہم کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو ٹویٹر کے چیف مارکیٹنگ آفیسر نے ملازمین کو ایک میل بھیج کر بتایا کہ ایلون مسک اس ہفتے سان فرانسسکو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کر کے عملے سے خطاب کریں گے۔ جمعہ کے روز لوگ انہیں براہ راست سُن سکیں گے۔ ڈیلاویئر چانسری کورٹ کے جج کیتھلین میک کارمک نے ایلون مسک کو حکم دیا کہ وہ جمعہ 28 اکتوبر کی شام 5 بجے تک ڈیل کو مکمل کریں۔