سان فرانسسکو: ایلن مسک نے ٹویٹر کے ملازمین کے ساتھ غیرمتوقع سختی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یا تو سخت محنت کرتے ہوئے زیادہ وقت تک کام کرنے کا عہد کریں یا پھر ملازمت سے دستبردارہوجائیں۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔Musk tells Twitter employees to work long hours or quit
واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق، سوشل میڈیا فرم کے نئے مالک نے ملازمین کو ایک ای میل میں کہا کہ اگر وہ کام کرناچاہتے ہیں تو انہیں زیادہ گھنٹے تک کمرتوڑ محنت کرنےکاعہد کرنا چاہیے۔ مسک نے کہا کہ جمعرات تک سائن اپ نہ کرنے والوں کو تین ماہ کی تنخواہ دے کر ان کا حساب بے باک کردیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ہونے کے لیے ٹوئٹر کو بہت زیادہ سخت ہونے کی ضرورت ہوگی۔ اس کا مطلب ہے کہ عملے کو سخت محنت اور لمبے گھنٹے کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔
ایلن مسک نے ملازمین سے کہا کہ اگر وہ نئے ٹویٹر کا حصہ بننا چاہتے ہیں تو انہیں جمعرات شام 5 بجے تک ایک لنک پر کلک کرناہوگا۔ انہوں نے کہا، ’’آپ جو بھی فیصلہ کرتے ہیں، ٹویٹر کو کامیاب بنانے کے لئے آپ کی کوششوں کے لئے شکریہ۔' انہوں نے ملازمین کو ایک ای میل میں کہا کہ ان سے ہفتے میں کم از کم 40 گھنٹے دفتر میں رہنے کی توقع کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: Twitter Lays Off 20 Employees مسک نے ٹویٹر کے 20 ملازمین کو برطرف کر دیا ہے
Twitter Blue Tick Service: ٹویٹر بلیوٹِک سبسکرپشن سروس جلد شروع ہوگی
یواین آئی