ETV Bharat / business

Meesho Fires 251 Employees دوسرے دور کی چھٹنی میں میشو نے 251 ملازمین کو نکالا

ای کامرس یونیکورن میشو نے چھنٹی کے دوسرے دور میں 251 ملازمین کو فارغ کیا ہے، جو کہ فرم کی کل افرادی قوت کا 15 فیصد ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ 251 ملازمین کو برطرفی کے دوسرے دور میں نکال دیا گیا ہے۔ اس سے قبل میشو نے تقریباً 250 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا تھا۔ Meesho fires 251 employees

author img

By

Published : May 5, 2023, 3:58 PM IST

Ecommerce startup Meesho cuts 15% workforce; layoffs amount to 251 employees
دوسرے دور کی چھٹنی میں میشو نے 251 ملازمین کو نکالا

بنگلور: میشو نے 251 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے، کمپنی نے خود جمعہ کو یہ جانکاری دی۔ کمپنی نے کہا کہ چھنٹی کے دوسرے دور میں 251 ملازمین کو نکال دیا گیا ہے۔ گزشتہ برس کے شروع میں میشو نے تقریباً 150 ملازمین کو نوکری سے نکلا تھا، کمپنی کی جانب سے یہ چھنٹی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب کمپنی فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

میشو کے ایک ترجمان نے کہاکہ "ہم نے 251 ملازمین کو فارغ کرنے کا ایک مشکل فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کی کل 15 فیصد افرادی قوت کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم مستقل منافع کے حصول کے لیے کم افرادی قوت کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ برطرف ملازمین کے لیے ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ انھیں علیحدہ پیکج فراہم کیا جائے۔ اس کے ساتھ برطرف ملازمین کے فیملی انشورنس کوریج کو 31 مارچ 2024 تک بڑھا دے گی۔

واضح رہے کہ میشو نے گذشتہ برس بھارت کے 90 فیصد سے زیادہ شہروں میں سپر اسٹور نامی اپنا گروسری کاروبار بند کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں کئی ملازمتیں چلی گئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق میشو سپر اسٹور کے بند ہونے کے بعد تقریباً 300 ملازمین اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ بتادیں کہ گزشتہ ہفتے جیفریز نے سات برس پرانے ای کامرس اسٹارٹ اپ پر ایک رپورٹ جاری کی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی 2022 میں 4.5 بلین ڈالر کی GMV چلا رہی ہے، جس نے ایک برس میں نو گنا اضافہ دیکھا۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کمپنی لاگت میں کمی اور نقدی کی کھپت کو کم کرنے کے لیے جارحانہ اقدامات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.