ETV Bharat / business

LPG Price Hiked: ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں پچاس روپے کا اضافہ - ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں پچاس روپے کا اضافہ

گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اب گھریلو سلنڈر کی قیمت 999.50 روپے فی سلنڈر ہوگی۔ LPG Cylinder New Price

ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں پچاس روپے کا اضافہ

author img

By

Published : May 7, 2022, 11:39 AM IST

نئی دہلی: ملک میں پہلے ہی مہنگائی سے پریشان عام آدمی کو آج ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 14.2 کلو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں آج سے 50 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت اب 999.50 روپے فی سلنڈر ہوگی۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ آج سے ملک بھر میں نافذ ہو گیا ہے۔ Domestic LPG cylinder price hiked by Rs 50

غور طلب ہے کہ اس سے قبل 22 مارچ کو گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد دہلی میں 14.2 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 949.50 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ اب ایک بار پھر عوام مہنگائی کی زد میں آگئے ہیں۔ قیمت میں اضافے کے بعد اب دہلی میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 999.50 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ Domestic LPG cylinder price hiked by Rs 50 From Today

آپ کو بتاتے چلیں کہ رواں ماہ کی یکم تاریخ کو تیل کمپنیوں نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں 102.50 روپے کا اضافہ کیا تھا۔ یہ قیمتیں 19 کلوگرام کے کمرشل سلنڈر پر بڑھائی گئی تھی۔ قیمت میں اضافے کے بعد نیلے رنگ کے اس سلنڈر کی نئی قیمت دہلی میں اب 2355.50 روپے ہوگئی ہے۔ پہلے اس کی قیمت 2253 روپے تھی۔ وہیں 5 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت فی الحال 655 روپے ہے۔ ایک ماہ قبل یکم اپریل کو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 250 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس سے قبل یکم مارچ کو 19 کلو کے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 105 روپے جب کہ 22 مارچ کو 9 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ Domestic LPG cylinder price in India

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.