ETV Bharat / business

Credit Card: کریڈٹ کارڈز بیرون ملک سفر کے دوران بہترین ساتھی

بلا آخر بیرون ملک سفر پر عائد پابندیاں ختم ہوگئیں۔ اب سیاحتی مقامات دیکھنے اور دیگر کاموں کے لیے غیر ملکی مقامات کا دورہ کرنے کے لیے کرنسیوں کا بندوبست کرنے کے منصوبے بنانے کا وقت ہے۔ سیاح کو نقد، فاریکس کارڈز، اور ٹریولر چیک کے ساتھ، کریڈٹ کارڈز کے ذریعے فراہم کردہ فوائد کا بھی مطالعہ کرنا چاہیے۔ Credit Card: The best companion during overseas trips

Credit Card: The best companion during overseas trips
کریڈٹ کارڈز بیرون ملک سفر کے دوران بہترین ساتھی
author img

By

Published : Mar 29, 2022, 6:23 PM IST

اگرچہ غیر ملکی دورہ کرنے والے سیاحوں کے لیے نقد رقم، فاریکس کارڈ سمیت دیگر سہولیات دستیاب ہیں، تاہم کریڈٹ کارڈ کے بہت سے فوائد ہیں۔ بینک بازار کے سی ای او ادھیل شیٹی غیر ملکی سفر پر کریڈٹ کارڈز کے فوائد کی وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان کے بہت فوائد ہیں اور ان کا استعمال بھی آسان ہے۔ ضرورت پڑنے پر نقد رقم نکالنے کی سہولت کے علاوہ، انعامات، کیش بیک اور خریداری پر رعایت بھی ملتی ہے۔ اس لیے نقد اور فاریکس کارڈ کے ساتھ کریڈٹ کارڈز رکھنا فائدہ مند ہے۔'

مناسب کارڈ: مارکیٹ میں کئی اقسام کے کریڈٹ کارڈز دستیاب ہیں۔ کارڈ کی بنیاد یا کارڈ کے اقسام پر فوائد جاری کیے جاتے ہیں۔ کریڈٹ کارڈ حاصل کرنے سے قبل ان باتوں کا خاص خیال رکھیں۔ یہ یقینی بنائیں کہ مذکورہ کارڈ آپ کی ضروریات کے مطابق ہے۔ لین دین کی فیس، تاخیر سے ادائیگی کی فیس، انعامات، چھوٹ اور تمام تفصیلات، اس کے علاوہ آپ جس ملک میں جا رہے ہیں وہاں کارڈ کی قبولیت کے بارے میں بھی دو بار چیک کریں۔'

معلومات کا اشتراک کریں: سفر کے لیے نکلنے سے قبل کریڈٹ کارڈ جاری کرنے والی کمپنی کے ساتھ اپنی منزل کی تفصیلات شیئر کریں۔ یقینی بنائیں کہ لین دین انٹرنیٹ بینکنگ یا ایپ کے ذریعے کیا جا سکتا ہے یا نہیں اس کے علاوہ کارڈ کو بلاک کرنے کا آپشن بھی منتخب کریں، بصورت دیگر آپ کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔ کیونکہ ملک کے باہر لین دین کرنے پر اس بات کا قوی امکان ہے کہ بینکوں کو کارڈ کے لین دین پر دھوکہ دہی کا شبہ ہو سکتا ہے اور وہ کارڈ کو عارضی طور پر بلاک کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں آپ کو کارڈ کو ان بلاک کرنے کے لیے فوری طور پر کسٹمر سروس سینٹر پر کال کرنا ہوگی۔

انشورنس کور: کریڈٹ کارڈ کے استعمال پر منحصر ہےکہ آپ کس قسم کا کارڈ استعمال کررہے ہیں۔ اسی پر فوائد وابستہ ہیں۔ ٹریول انشورنس انہیں میں سے ایک ہے، اس کے نتیجے میں سامان کے ضائع ہونے، پاسپورٹ، سفر میں تاخیر، حادثات اور پروازوں کی منسوخی کی صورت میں معاوضہ ملے گا۔ تاہم مختلف قسم کے کارڈز کے لیے انشورنس کی پیشکشیں مختلف ہوتی ہیں۔ لہذا سفر کرنے سے پہلے آپ کو اپنی پسند کے کارڈ کے ذریعہ پیش کردہ انشورنس فوائد کو جاننا چاہیے۔ کچھ کارڈ کمپنیاں گھریلو سفر کے لیے انشورنس فراہم نہیں کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ، اے ٹی ایم سے رقم نکالنے پر لگائی جانے والی فیس اور ساتھ ہی غیر ملکی لین دین کی فیس بھی دیکھیں۔

ایک سے زیادہ کارڈ: بیرون ملک سفر کے دوران زیادہ کریڈٹ کارڈ ساتھ رکھنا بہتر ہے۔ اگر ایک کارڈ کام نہ کرے تو دوسرا کارڈ کام آ سکتا ہے۔ یقینی بنائیں کہ کارڈز مختلف نیٹ ورکس جیسے ویزا، ماسٹر کارڈ اور امریکن ایکسپریس کے ہوں۔ اس کے علاوہ تمام کارڈز کو ایک جگہ میں نہ رکھیں، بلکہ مختلف بیگ میں رکھیں۔ کیوں اگر ان کارڈ میں سے ایک غائب بھی ہو جاتا ہے،تو آپ دوسرے پر بھروسہ کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے ہر کارڈ کی تفصیلات لکھیں اور اگر کوئی کارڈ گم ہو جائے تو اسے فوری طور پر بلاک کرنے کے لیے متعلقہ بینک کو مطلع کریں۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.