الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی پنیکل انڈسٹریز کی ذیلی کمپنی ایکا نے آج اپنی پہلی الیکٹرک اور زیرو ایمیشن بس ایکا ای 9 لانچ کی۔ Commercial EV maker EKA unveils its first e-bus E9
کمپنی نے ہفتے کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہاکہ ایکا ای9 کی پہلی بیٹری سے چلنے والی الیکٹرک بس ہے۔ اس گاڑی کا کمپیکٹ ڈیزائن ہے، ساتھ ہی مونوکوک سٹینلیس سٹیل چیسس اور مکمل جامع ڈھانچہ کی وجہ اس کی پاوراورریج زیادہ ہے۔ کمبشن انجن سے چلنے والی موجودہ بسوں کے مقابلے میں ایکا ای 9 کی قیمت بہت کم ہے، جس کی وجہ سے یہ گاڑی اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کو پائیداری اور بہتر منافع کمانے کے مواقع فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔ Commercial EV maker EKA unveils its first e-bus E9
حکومت مہاراشٹر کی ایک پہل کے تحت اس بس کی نقاب کشائی مہاراشٹر کے سیاحت، ماحولیات اور پروٹوکول کے وزیر آدتیہ ٹھاکرے اور ایکا اینڈ پنیکل انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیرمیئن ڈاکٹر سدھیر مہتا کی جانب سے پونے الٹرنیٹ فیول کانکلیو میں کی گئی۔
مزید پڑھیں:
یو این آئی