ETV Bharat / business

Check Out Claim Settlement Ratio لائف انشورنس لینے سے قبل کلیم سیٹلمنٹ تناسب چیک کریں - لائف انشورنس کیوں ضروری

لائف انشورنس پالیسی لیتے وقت، متعلقہ کمپنی کے کلیم سیٹلمنٹ ریکارڈ کو دیکھیں۔ صحیح کمپنی کا انتخاب کرنے کے لیے معلومات جمع کریں۔ Check out claim settlement ratio before taking life insurance

Check out claim settlement ratio before taking life insurance policy
لائف انشورنس لینے سے پہلے کلیم سیٹلمنٹ تناسب چیک کریں
author img

By

Published : Feb 7, 2023, 12:46 PM IST

حیدرآباد: لائف انشورنس غیر متوقع حالات میں آپ کے خاندان کے مالی ضروریات کو پورا کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ ٹرم پالیسیاں کم پریمیم کے ساتھ زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ صحیح انشورنس کمپنی کا انتخاب کرنا اتنا ہی ضروری ہے جتنا کہ ہماری ضروریات کے مطابق پالیسی لینا۔ اس کے لیے ہمیں متعلقہ کمپنی کے کلیم پروسیسنگ ریکارڈ پر نظر ڈالنی چاہیے۔ ایسے بیمہ کنندگان سے بچنا چاہییے جو کچھ ناخوش گوار ہونے پر پالیسی ہولڈر کو معاوضہ دینے میں پریشانی پیدا کرتے ہیں۔ پالیسیوں کی شرائط ہر کمپنی میں مختلف ہے۔ پالیسی خریدتے وقت ان تمام چیزوں کو دیکھنے کے علاوہ آپ کو کمپنی کی ادائیگی کا ریکارڈ بھی دیکھنا چاہیے۔

کلیم سیٹلمنٹ ریشو

کلیم سیٹلمنٹ ریشو کمپنی کو جانچنے کا ایک پیمانہ ہے کہ ایک مخصوص مدت کے دوران کتنے دعووں کا تصفیہ ہوا ہے۔ پالیسی ہولڈر کی موت کی صورت میں، نومین انشورنس کمپنی سے رجوع کرتا ہے اور پالیسی کا دعویٰ کرتا ہے۔ انشورنس کمپنی قواعد کے مطابق کلیم کو قبول یا مسترد کرتی ہے۔ اگر آپ اچھی سیٹلمنٹ ریشو والی کمپنی سے پالیسی لیتے ہیں تو مسترد ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔

کم سیٹلمنٹ ریشو

ایسی کمپنی جس کا معاوضہ دینے کا ریشو یعنی تناسب کم ہے وہاں معاوضہ کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک کمپنی ایک سال میں 100 دعوے وصول کرتی ہے۔ اگر 90 پالیسیوں کو بغیر کسی دقت کے معاوضہ دیتا ہے، تو ادائیگیوں کا تناسب 90 فیصد شمار کیا جائے گا۔ ایسی کمپنیاں پالیسی ہولڈرز کو راغب کرنے کی کوشش میں انشورنس پالیسیوں کو کم پریمیم پر آن لائن دستیاب کر رہی ہیں۔ صرف پریمیم کم ہونے کی وجہ سے پالیسیاں لینا کبھی بھی مناسب نہیں ہے۔ پالیسی زندگی کے سب سے بڑے مالی فیصلوں میں سے ایک ہے۔ لہذا مکمل تحقیق کے بعد ہی پالیسی کا انتخاب کریں۔

آئی آر ڈی اے آئی

انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (IRDAI) کے ضابطے کے مطابق، ہر انشورنس کمپنی وقتاً فوقتاً اپنے دعوے کے تصفیے کی تفصیلات ظاہر کرتی ہے۔ ان رپورٹس پر ایک نظر ڈالنے سے اس تناسب کا پتہ چل جائے گا۔ ضرورت کے مطابق زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کریں اور مناسب سمجھ بوجھ کے ساتھ پالیسی لینے کی کوشش کریں۔ ہم انشورنس کمپنی کی طرف سے دیے گئے اشتہارات میں کچھ معلومات کو سمجھ سکتے ہیں۔ اس پر مکمل بھروسہ نہ کریں اور اگر ضروری ہو تو ماہرین سے مشورہ لیں۔ مکمل تفصیلات کے لیے انشورنس کمپنی کے سروس سینٹر یا شاخوں سے رابطہ کریں۔ ہمیشہ یاد رکھیں کہ سالانہ، ذمہ داری، پریمیم ادا کرنے کی اہلیت اور پالیسی کے ذریعے فراہم کردہ فوائد ٹرم پالیسیوں کے انتخاب میں اہم عوامل ہیں۔

صفر رازدای

پالیسی لیتے وقت انشورنس کمپنی کو بغیر کسی راز کے اپنی صحت اور مالی تفصیلات سے آگاہ کریں۔ موجودہ پالیسیوں کی تفصیلات بھی بتائی جائیں۔ پھر پالیسی کلیم میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.