ETV Bharat / business

Cabinet approves disposal of pulses کابینہ کمیٹی نے رعایتی نرخ پردالیں فراہم کرنے کی منظوری دی - فلاحی اسکمیوں کے لیے دالیں کم نرخوں میں فراہم

اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے ریاستوں اور مرکز کے انتظام علاقوں کو رعایتی نرخوں پر دالیں فراہم کرنے کی منظوری دی۔ Cabinet Approves Disposal of Pulses to States, UTs at Discounted Rates

Cabinet approves disposal of pulses to states, UTs at discounted rates
کابینہ کمیٹی نے رعایتی نرخوں پردالیں فراہم کرنے کی منظوری دی
author img

By

Published : Aug 31, 2022, 4:15 PM IST

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی کے زیر صدارت اقتصادی امور سے متعلق کابینی کمیٹی نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بہت سی فلاحی اسکیموں کے لیے رعایتی قیمت پر چنا (دالیں) فروخت کرنے کو منظوری دی ہے۔ Cabinet approves disposal of pulses to states, UTs at discounted rates

اس منظور شدہ اسکیم کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو آٹھ روپے فی کلوگرام کی رعایت کے ساتھ پہلے آئیں، پہلے پائیں کی بنیاد پر چنا (دالیں) خریدنے کی پیشکش کی ہے۔ ریاستیں/مرکزکے زیر انتظام علاقے ان دالوں کا اپنی مختلف فلاحی اسکیموں/پروگراموں میں استعمال کریں گے جن میں، دوپہرکا کھانا، تقسیم عامہ کا نظام، بچوں کی ترقی کے مربوط پروگرام (آئی سی ڈی پی ) وغیرہ شامل ہیں۔ حکومت اس اسکیم پر عمل درآمد کے لیے 12سو کروڑروپے خرچ کرےگی۔

ان فیصلوں کے ذریعہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مختلف فلاحی اسکیموں جیسے تقسیم عامہ کی خدمات، مڈڈے میل کی اسکیمیں وغیرہ میں چنے کا استعمال کرنے میں مدد ملے گا۔ اس کے علاوہ گوداموں کے لیے جگہ دستیاب کرانے میں بھی مدد ملے گی، جو کسانوں کو دالوں کی مناسب قیمت دلوانے کی غرض سے ایڈجسٹ کرنے کے لیے آنے والے ربیع سیزن میں ضرورت پڑسکتی ہے۔ اس کے علاوہ بڑے پیمانے پرسرمایہ کاری کرکے ایسی دالوں کی کھیتی کرنے کے لیے کسانوں کی ہمت افزائی بھی ہوگی اور انھیں اپنی پیداوار کے بدلے میں منافع بخش قیمت حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

حالیہ دنوں میں ملک میں چنے (دالوں) کی، خاص طور پر گذشتہ تین برسوں کے دوران زبردست پیداوار دیکھی گئی ہے۔ پرائز سپورٹ اسکیم کے تحت، بھارتی حکومت نے ربیع سیزن 20-2019، 21-2020اور 22-2021کے دوران چنے کی ریکارڈ خریداری کی ہے۔ اس کی بنا پر آنے والے ربیع سیزن کے دوران بھی پی ایس ایس اور پی ایس ایف کے تحت حکومت کے پاس 30.55لاکھ میٹرک ٹن کی مقدارمیں چنا دستیاب رہے گا۔ چنے کی پیداوار بہت اچھی رہنے کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.