ETV Bharat / business

Bangladesh Eyes 100 Billion USD export بنگلہ دیش کی نظریں 2026 تک 100 بلین امریکی ڈالر کی برآمدات پر

بنگلہ دیش کے وزیر تجارت ٹیپو منشی نے کہاکہ "بنگلہ دیش کے پاس ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد کرنے کی صلاحیت ہے۔ ملک کے ریڈی میڈ گارمنٹس انڈسٹری کا شعبہ مزید روشن نظر آرہا ہے، کیونکہ چین نے پہلے ہی بنگلہ دیشی مصنوعات پر ڈیوٹی فری رسائی کا اعلان کیا ہے۔ Bangladesh Eyes 100 Billion USD export

Bangladesh eyes 100 billion USD export earnings by 2026
بنگلہ دیش کی نظریں 2026 تک 100 بلین امریکی ڈالر کی برآمدات پر
author img

By

Published : Sep 19, 2022, 10:04 AM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے وزیر تجارت ٹیپو منشی نے کہا کہ ملک نے صرف چار برسوں میں اپنی برآمدی آمدنی کو دوگنا کرنے کے ہدف کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔ ہفتہ کے روز ڈھاکہ نیشنل پریس کلب میں اوورسیز کرسپانڈنٹس ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش (OCAB) کے ساتھ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے سنہ 2026 تک 100 بلین امریکی ڈالر کے برآمدی ہدف کا منصوبہ بنایا ہے۔ Bangladesh Eyes 100 Billion USD export

سنہوا نیوز ایجنسی نے وزیر تجارت کے حوالے سے بتایا کہ "ہم سنہ 2024 تک 80 بلین امریکی ڈالر اور سنہ 2026 میں 100 بلین امریکی ڈالر کے برآمدی ہدف کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس بنگلہ دیش کو تجارتی سامان کی برآمدات سے تقریباً 60 بلین امریکی ڈالر موصول ہوئے، انہوں نے مزید کہا کہ ریڈی میڈ ملبوسات کی برآمدات ملک کی سالانہ آمدنی کا 82 فیصد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نٹ ویئر اور ریڈی میڈ گارمنٹس (آر ایم جی) کو معمول کے مطابق سامان کی برآمد کا ہدف حاصل کرنے کے لیے خصوصی ترجیح دی جائے گی۔

وزیر نے کہا کہ "ہمارے پاس مزید ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد کرنے کی صلاحیت ہے۔ ملک کے ریڈی میڈ گارمنٹس انڈسٹری کا شعبہ مزید روشن نظر آرہا ہے، کیونکہ چین نے پہلے ہی بنگلہ دیشی مصنوعات کے 98 فیصد تک ڈیوٹی فری رسائی کا اعلان کیا ہے'۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ چین کی ٹیکسٹائل انڈسٹری ملک سے باہر جا رہی ہے۔ نتیجتاً، ہمارے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ہمارے پاس ہنر مند افرادی قوت ہے، اور پیداواری لاگت کم ہے۔"

برآمدات کو فروغ دینے کی مختلف کوششوں کے ایک حصے کے طور پر وزیر نے کہاکہ حکومت 10 مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے، جن میں آئی سی ٹی، چمڑے، پلاسٹک، لائٹ انجینئرنگ اور جوٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا "بنگلہ دیش نے برآمدات کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔"

"ہم نے بھوٹان کے ساتھ پہلے ہی ترجیحی تجارتی معاہدے کیے ہیں۔ بہت سے دوسرے ممالک کے ساتھ PTAs یا FTAs ​​جیسے تجارتی معاہدوں کو انجام دینے کے لیے سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں۔"

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.