ETV Bharat / business

Amul Increases Milk Prices امول دودھ کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر اضافہ - عام عوام پر مہنگائی کا ایک اور مار

جی سی ایم ایم ایف نے امول فریش دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ Amul Increases Milk Prices by Rs 2 Per Litre

Amul Increases Milk Prices
امول دودھ کی قیمت
author img

By

Published : Aug 16, 2022, 5:38 PM IST

Updated : Aug 16, 2022, 7:41 PM IST

آنند: جی سی ایم ایم ایف نے امول فریش دودھ کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جی سی ایم ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق امول کے برانڈ نام کے تحت دودھ اور دودھ کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرنے والی گجرات کوآپریٹیو دودھ مارکیٹنگ فیڈریشن (جی سی ایم ایم ایف) نے اپنی مصنوعات کو گجرات کے احمد آباد اور سوراشٹر ، دہلی این سی آر، مغربی بنگال، ممبئی اور بھارت کے ان مقامات پر جہاں امول اپنا فریش دودھ فروخت کرتا ہے وہاں کے بازاروں میں اس نے 17 اگست 2022 سے دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گجرات کے احمد آباد اور سوراشٹر کے بازاروں میں امول گولڈ کی قیمت 31 روپے فی 500 ملی لیٹر، امول فریش 25 روپے فی 500 ملی لیٹر اور امول شکتی 28 روپے فی 500 ملی لیٹر ہو گی۔ یہ 2 روپے فی لیٹر اضافہ صرف چار فیصد اضافہ ہے، جو کہ اشیائے خوردونوش کی اوسط مہنگائی سے کم ہے۔ خیال رہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ دودھ کی پیداوار اور آپریشن کی کل لاگت میں اضافے کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ صرف جانوروں کے کھانے کی قیمت میں گذشتہ چار برس کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لاگت کے خرچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے امول نے گزشتہ سال کے مقابلے کسانوں کے دودھ کی خریداری کی قیمتوں میں تقریباً 8-9 فیصد اضافہ کیا ہے۔

امول دودھ کی خریداری پر ادا کیے جانے والے ہر روپے میں سے تقریباً 80 پیسے کسانوں کو واپس کیے جاتے ہیں۔ قیمتوں میں ترمیم سے ہمارے دودھ پیدا کرنے والوں کے لیے دودھ کی منافع بخش قیمتوں کو برقرار رکھنے اور انہیں زیادہ سے زیادہ دودھ پیدا کرنے کی ترغیب دینے میں مدد دے گی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

Last Updated : Aug 16, 2022, 7:41 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.