نئی دہلی: کساد بازاری کا اثر اب صاف طور پر نظر آنے لگی ہے۔ رپورٹس کے مطابق رواں برس اب تک 500 سے زائد کمپنیوں نے تقریباً 1.5 لاکھ ملازمین کو نوری سے فارغ کرچکی ہے۔ Layoff.FYI ایک ویب سائٹ جو ٹیک سیکٹر میں ملازمتوں میں کٹوتیوں پر نظر رکھتی ہے، ان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 503 ٹیک کمپنیوں نے اب تک 148,165 ملازمین کو فارغ کیا ہے۔
رپورٹس میں کہاگیا کہ سال 2022 میں ٹیک کمپنیوں اور سٹارٹ اپس کے لیے ایک مایوس کن سال رہا جس میں کم از کم 1.6 لاکھ ملازمین اپنے ملازمت سے محروم ہوئے۔ سال 2022 کی طرح 2023 بھی ٹیک کمپنیوں اور ملازمین کے لیے خراب ہی ثابت ہورہا ہے۔ بڑی ٹیک کمپنیوں میں چھٹنی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ رپورٹس کے مطاب تقریباً 1,046 ٹیک کمپنیوں (بڑی ٹیک سے لے کر اسٹارٹ اپ تک) نے پچھلے سال 1.61 لاکھ سے زیادہ ملازمین کو فارغ کیا۔ صرف جنوری میں تقریباً 1 لاکھ ٹیک ورکرز عالمی سطح پر اپنی ملازمتوں سے محروم ہوئے، جن میں ایمیزون، مائیکروسافٹ، گوگل، سیلز فورس اور دیگر کمپنیوں کا غلبہ ہے۔
امریکہ میں کمپنیوں نے جنوری میں 1,02,943 کے مقابلے فروری میں 77,770 ملازمتوں میں کٹوتی کی، ٹیکنالوجی کمپنیوں نے برطرفی کی دوڑ میں آگے بڑھتے ہوئے گزشتہ ماہ 21,387 ملازمتوں میں کمی کی، جو کہ تمام کٹوتیوں کا 28 فیصد ہے۔ گذشتہ ہفتے میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے آنے والے مہینوں میں 10,000 ملازمین کو فارغ کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ تازہ ترین کٹوتی گزشتہ برس نومبر میں کمپنی کی جانب سے 11,000 ملازمین یا اس کی افرادی قوت کا 13 فیصد فارغ کرنے کے صرف چار ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ زکربرگ نے کہا کہ تنظیم نو کے بعد میٹا ہر گروپ میں بھرتی اور ٹرانسفر فریز کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ایمیزون نے پیر کے روز ایمیزون ویب سروسز (اے ڈبلیو ایس)، ٹویچ، ایڈورٹائزنگ اور ایچ آر میں مزید 9,000 ملازمین کو فارغ کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں: