ETV Bharat / business

Ishaq Dar on Pakistan Economy Situation بحران زدہ معیشت پر وزیر خزانہ کا بچکانہ بیان، پاکستان کی ترقی اللہ کے ذمے! - پاکستان کی معیشت بحران کا شکار

پاکستان کی معیشت بحران کا شکار ہے۔ تاہم اس درمیان پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اس کے لیے پچھلی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ' پاکستان کی ترقی اللہ کے ذمہ ہے۔' Allah is responsible for Pakistan's development

pakistan-finance-minister-ishaq-dar-says-allah-responsible-for-countrys-development
بحران زدہ معیشت پر وزیر خزانہ کا بچکانہ بیان، پاکستان کی ترقی اللہ کے ذمے!
author img

By

Published : Jan 28, 2023, 10:38 AM IST

اسلام آباد: پاکستان ان دنوں شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔ وزیر خزانہ نے اس بحران سے نکلنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات کرنے کی بجائے سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا۔ اگر اللہ پاکستان کو بنا سکتا ہے تو وہ اسے ترقی سے بھی نواز سکتا ہے۔

یہی نہیں وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پاکستان کے حالات کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہماری ٹیم انتخابات سے قبل حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔' پاکستان میں مہنگائی عروج پر ہے۔ روزگار کا بہت بڑا مسئلہ ہے۔ لوگوں کے پاس کھانے کے پیسے نہیں ہیں۔ اس بگڑتی ہوئی صورتحال پر وزیر خزانہ کا بیان ذمہ داری سے بھاگنا ہے۔ اس صورتحال سے نکلنے کا حل تلاش کرنے کے بجائے انہوں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔

پاکستان کی معیشت کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اس کی ذمہ دار پچھلی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ برس قبل شروع ہونے والے ڈرامے کا خمیازہ آج بھی لوگ بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس ڈرامے سے پہلے 2013-17 میں نواز شریف کے دور میں پاکستان کی معیشت اچھی حالت میں تھی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا، لیکن اسے پٹڑی سے اتار دیا گیا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ دیکھ سکتے ہیں کہ پچھلے پانچ برسوں میں ملک کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ زرمبادلہ کی کمی کے باعث اشیائے ضروریہ کی خریداری نہیں ہو رہی۔ جمعہ کے روز پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 2.73 فیصد گر گیا۔ اب پاکستانی روپے میں ایک ڈالر کی قیمت 262.6 روپے ہو گئی ہے۔ بدھ کے روز پاکستانی روپیہ 230 روپے فی ڈالر پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.