نئی دہلی: ایئر انڈیا نے بدھ کو ممبئی سے نیویارک، پیرس اور فرینکفرٹ کے لیے نئی پروازوں اور دہلی سے کوپن ہیگن، میلان اور ویانا کے لیے نان اسٹاپ پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔ ایئر لائن نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی-نیویارک کے لئے نئی سروس بی 777-200 ایل آر طیارے کے ذریعے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک چلائی جائے گی اور یہ 14 فروری 2023 سے شروع ہوگی۔Air India To Launch New Flights
اس کے بعد ایئر انڈیا کی نان اسٹاپ ہند-امریکی پروازوں کی تعداد بڑھ کر 47 پروازیں فی ہفتہ ہو جائے گی۔ بیان کے مطابق، ایئر انڈیا یکم فروری 2023 سے دہلی-میلان کے لیے چار ہفتہ وار پروازیں اور 18 فروری اور 1 مارچ 2023 سے بالترتیب دہلی-ویانا اور دہلی-کوپن ہیگن کے لیے تین ہفتہ وار پروازیں چلائے گی۔ اگلی سہ ماہی سے ممبئی سے پیرس (3 ہفتہ وار) اور فرینکفرٹ (4 ہفتہ وار) نئی پروازیں شروع کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
توسیع پر تبصرہ کرتے ہوئے، ایئر انڈیا کے سی ای او اور ایم ڈی کیمپبل ولسن نے کہا، 'ہمارے پانچ سالہ تبدیلی کے منصوبے کا ایک اہم مقصد ہندوستان کے عالمی نیٹ ورک کو مضبوط کرنا اور ملک کے بڑے شہروں میں زیادہ سے زیادہ مقامات کو جوڑنا ہے۔ نیویارک، میلان، ویانا، کوپن ہیگن، پیرس اور فرینکفرٹ کے لیے ان نئی نان اسٹاپ پروازیں متعارف کرانا اس سمت میں ایک اہم قدم ہے، جو ہمارے طیاروں کے بیڑے کی توسیع کے ساتھ ساتھ آگے بڑھے گا۔ ہم مہمانوں کا خیرمقدم کرنے اور انہیں ایئر انڈیا میں ہندوستان کی بہترین مہمان نوازی فراہم کرنے کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Air India ثقافتی تبدیلی کے لیے نئے ٹیلنٹ کو شامل کرنا ضروری، ایئر انڈیا
یو این آئی