ETV Bharat / business

ADB Provides Maximum Funds to Pakistan سال 2022 میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے سب سے زیادہ فنڈز پاکستان کو دیے - پاکستان کو سب سے زیادہ رقم ملے ایشیائی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان سیلاب سے ہوا، جب کہ بینک نے گذشتہ برس سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کو کی۔ ADB provides maximum funds to Pakistan in 2022

ADB provides maximum funds to Pakistan in 2022: report
سال 2022 میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے سب سے زیادہ فنڈز پاکستان کو دیے
author img

By

Published : Apr 24, 2023, 6:42 PM IST

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ سال 2022 میں سب سے زیادہ فنڈ پاکستان کو دیے گئے، پاکستان سے سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16 ارب ڈالر کے وعدے کیے گئے جن میں سے صرف 1.5 ارب ڈالر فراہم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق سنہ 2022 میں سب سے زیادہ فنڈ پاکستان کو دیے گئے، ایشیائی ترقیاتی بینک اور پارٹنرز نے پاکستان کو 5.5 ارب ڈالر کے پراجیکٹس دیے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2022 میں پاکستان کو 2.6 ارب ڈالر کے رعایتی قرضے دیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا میں مجموعی طور پر 31.8 ارب ڈالر کی پراجیکٹ فنانسنگ کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ سیلاب نے نقصان پہنچایا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں فصلوں کی بڑی تباہی ہوئی، فصلیں تباہ ہونے سے پاکستان میں طلب اور رسد کا توازن خراب ہوا، جب کہ مقامی طور پر مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا۔ ایشیائی بینک کے مطابق پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کے لیے ماہرین کی ضرورت ہے، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے ماہرین کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیلاب نے پاکستان کی معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا، سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16 ارب ڈالر کے وعدے ہوئے جن میں سے پاکستان کو صرف 1.5 ارب ڈالر فراہم کیے گئے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.