ETV Bharat / business

Adani Cement Manufacturer اڈانی سب سے زیادہ منافع بخش سیمنٹ مینوفیکچرر بننے کے لیے تیار

ارب پتی تاجر گوتم اڈانی نے کہاکہ ان کا گروپ سیمنٹ مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو دوگنا کرنے اور ملک میں سب سے زیادہ منافع بخش صنعت کار بننے کا منصوبہ بنایا ہے۔ Adani to Become Most Profitable Cement Manufacturer

Adani to become most profitable cement manufacturer
اڈانی سب سے زیادہ منافع بخش سیمنٹ مینوفیکچرر بننے کے لیے تیار ہے
author img

By

Published : Sep 19, 2022, 1:45 PM IST

نئی دہلی: امبوجا سیمنٹ اور اے سی سی کے 6.5 بلین امریکی ڈالر کے حصول کے بعد، ارب پتی تاجر گوتم اڈانی نے کہاکہ ان کے گروپ نے سیمنٹ کی تیاری کی صلاحیت کو دوگنا کرنے اور ملک میں سب سے زیادہ منافع بخش صنعت کار بننے کا منصوبہ بنایا ہے۔ Adani to Become Most Profitable Cement Manufacturer

انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی اور حکومت کی جانب سے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی طرف قدم بڑھا نے کی وجہ سے بھارت میں سیمنٹ کی مانگ کئی گنا بڑھ جائے گی۔ اس کے نتیجے میں مارجن میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

اڈانی گروپ کے بانی اور چیئرمین نے 17 ستمبر کو حصول کی تکمیل پر ایک تقریب میں کہاکہ ان کا گروپ ایک ہی وقت میں ملک کا دوسرا سب سے بڑا سیمنٹ بنانے والا بن گیا ہے۔ اڈانی گروپ نے گزشتہ ہفتے دونوں کمپنیوں میں کے حصص کے حصول کو مکمل کیا۔ یہ معاہدہ چار ماہ میں مکمل ہوا۔

انہوں نے اپنی تقریر میں کہاکہ "اس کاروبار میں ہماری انٹری ایسے وقت میں ہوا ہے جب بھارت جدید دنیا میں سب سے بڑی اقتصادی ترقی کے لیے تیار ہے۔" سیمنٹ کے شعبے میں داخل ہونے کی وجوہات بتاتے ہوئے، اڈانی نے کہا کہ بھارت دنیا میں سیمنٹ کا دوسرا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے، لیکن اس کی فی کس کھپت چین کے 1,600 کلوگرام کے مقابلے میں صرف 250 کلوگرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں سیمنٹ کی کھپت میں زبردست اضافہ متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.