ETV Bharat / business

Adani Ports Net profit slumps اڈانی پورٹس کے سہ ماہی نتائج کا اعلان، منافع میں سولہ فیصد کمی - اڈانی پورٹس کی آمدنی میں 17 فیصد اضافہ

اڈانی گروپ نے اڈنی پورٹس اور اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ کی تیسری سہ ماہی کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اڈانی پورٹس کے خالص منافع میں 16 فیصد کمی درج کی گئی ہے۔ Adani Ports Net profit slumps

Adani Ports Net profit slumps
اڈانی پورٹس کے سہ ماہی نتائج کا اعلان، منافع میں سولہ فیصد کمی
author img

By

Published : Feb 8, 2023, 10:36 AM IST

چنئی: اڈانی پورٹس اینڈ اسپیشل اکنامک زون لمیٹڈ (APSEZ) نے منگل کے روز اپنے سہ ماہی نتائج جاری کیے۔ اس کے مطابق مالی برس 2022 کی تیسری سہ ماہی میں ان کا منافع 1,336.51 کروڑ روپے تھا۔ ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ کمپنی اگلے مالی برس کے دوران 5,000 کروڑ روپے کے قرض کی قبل از ادائیگی پر غور کر رہی ہے۔

کمپنی نے کہا کہ 2022 کی اکتوبر تا دسمبر سہ ماہی کے دوران کمپنی کا مجموعی خالص منافع 16 فیصد کی کمی کے ساتھ 1,315 کروڑ روپے رہا۔ اکتوبر تا دسمبر 2021 کی سہ ماہی کے دوران کمپنی کا خالص منافع 1,567 کروڑ روپے تھا۔ اڈانی پورٹس نے اطلاع دی ہے کہ آپریشنز سے ہونے والی آمدنی سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد کے اضافے کے ساتھ 4,786 کروڑ روپے رہا۔ مالی سال 2021-22 کی تیسری سہ ماہی میں یہ 4072 کروڑ روپے رہا۔ کمپنی نے اکتوبر-دسمبر سہ ماہی کے لیے 3,011 کروڑ روپے کا EBITDA رپورٹ کیا ہے۔ یہ 2021 کی اکتوبر-دسمبر سہ ماہی کے EBITDA کے 2,612 کروڑ روپے سے 15 فیصد زیادہ ہے۔

نتیجہ کے اعلان کے بعد اڈانی پورٹس کا اسٹاک 5.21 فیصد بڑھ کر 573.85 روپے پر آگیا۔ پچھلے سیشن میں اسٹاک 545.45 روپے پر بند ہوا تھا۔ پچھلے پانچ دنوں میں اس اسٹاک میں تقریباً 9.67 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ پچھلے ایک ماہ میں یہ اسٹاک تقریباً 32 فیصد نیچے آیا ہے۔ گزشتہ ماہ امریکی شارٹ سیلنگ فرم ہنڈن برگ ریسرچ نے ایک رپورٹ جاری کی۔ اس رپورٹ میں اڈانی گروپ پر کئی طرح کی مالی بے ضابطگیوں کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس کے بعد اڈانی گروپ کے زیادہ تر شیئرز میں زبردست فروخت دیکھی گئی۔ ایسے میں سب کی نظریں اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے سہ ماہی نتائج پر لگی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.