ETV Bharat / business

Adani Enterprises Shares Fall اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئر میں زبردست گراوٹ - صبح کے کاروبار میں تجارت میں کمی

اڈانی کی کمپنیوں کے حصص میں آج زبردست گراوٹ درج کی گئی۔ جب کہ اڈانی انٹرپرائزز کے حصص 9.31 فیصد گرے۔ Adani Enterprises shares fall

Adani Enterprises shares fall in morning trade
اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئر میں زبردست گراوٹ
author img

By

Published : Feb 22, 2023, 4:12 PM IST

نئی دہلی: بدھ کے روز صبح کے کاروبار میں اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی۔اسٹاک مارکیٹ کے کمزور رجحان کے درمیان گروپ کمپنیوں کے حصص مسلسل گرتے رہے۔ بی ایس ای پر اڈانی انٹرپرائزز کے حصص 9.31 فیصد گر گئے۔ اڈانی پاور، اڈانی ٹرانسمیشن، اڈانی ٹوٹل گیس اور امبوجا سیمنٹ وغیرہ کے حصص پانچ فیصد گر گئے۔ اڈانی گرین انرجی 4.99 فیصد، اڈانی ولمار 4.99 فیصد اور این ڈی ٹی وی 4.45 فیصد نیچے تھی۔ اڈانی پورٹس کے حصص 4.38 فیصد اور اے سی سی تین فیصد کے نقصان پر ٹریڈ جاری تھا۔

کئی گروپ کمپنیوں کے حصص صبح کے کاروبار میں اپنے نچلے سرکٹ کو چھو گئے۔ صبح کی تجارت میں 30 حصص والا بی ایس ای سینسیکس 596.95 پوائنٹس یا 0.98 فیصد کے نقصان کے ساتھ 60,075.77 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ امریکہ کے شارٹ سیلر ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ کے بعد سے اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئرز میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ اس رپورٹ میں گروپ پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا ہے۔ تاہم گروپ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ امریکی مرکزی بینک کے اجلاس کی تفصیلات جاری ہونے سے قبل کمزور عالمی رجحان کے درمیان بدھ کے روز مقامی اسٹاک مارکیٹ ابتدائی تجارت میں کمی کے ساتھ کھلی۔

بی ایس ای کا 30 حصص والا سینسیکس ابتدائی تجارت میں 329.12 پوائنٹس گر کر 60,343.60 پوائنٹس پر آگیا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 97.3 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17,729.40 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ سینسیکس کمپنیوں میں، IndusInd Bank، Wipro، UltraTech Cement، PowerGrid، Bajaj Finserv، HCL ٹیکنالوجیز، Tata Motors، Infosys، NTPC اور Bajaj Finance نقصان اٹھانے والوں میں شامل تھے۔ اسی درمیان ماروتی اور لارسن اینڈ ٹوبرو کے حصص منافع میں تھے۔ دیگر ایشیائی بازار بھی گراوٹ کے ساتھ کاروبار جاری رہا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.