ETV Bharat / business

Adani Agri Fresh اڈانی ایگری فریش نے دو دن میں 2000 ٹن سیب خریدے

رام پور میں کمپنی کے خریداری مرکز کے باہر ایک سیب کے کسان گوپال ٹھاکر نے بتایا کہ وہ گذشتہ 15 برسوں سے صرف اڈانی ایگری فریش کو اپنے سیب فروخت کر رہے ہیں۔ یہاں قیمت اچھی ہے۔ ساتھ ہی کریٹ وغیرہ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ Adani Agri Fresh Procures 2000 Tonnes of Apples

author img

By

Published : Aug 17, 2022, 5:55 PM IST

adani-agri-fresh-procures-2000-tonnes-of-apples-in-himachal-pradesh
اڈانی ایگری فریش نے دو دن میں 2000 ٹن سیب خریدے

شملہ: اڈانی ایگری فریش نے ہماچل پردیش میں سیب خریدنے والی پرائیویٹ کمپنیوں کے خلاف پھیلائی جانے والی افواہوں اور خراب موسم کے باوجود دو دنوں میں 2000 ٹن سیب کی خریداری کی ہے۔ خریداری سے متعلق مراکز کے باہر لمبی قطاروں کے پیش نظر کمپنی نے کسانوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اڈانی ایگری فریش نے 15 اگست سے سیب خریدنے کا سالانہ پروگرام شروع کیا ہے اور رواں برس خریداری کا سیزن گزشتہ برس کے مقابلے 4 روپے مہنگا شروع کیا گیا ہے۔ یہ قیمتیں منڈیوں کی مقرر کردہ قیمتوں سے زیادہ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مختلف اضافی سہولیات کی وجہ سے سیب کے کاشتکاروں میں پرائیویٹ کمپنیوں کی مقبولیت بھی بڑھ گئی ہے۔ Adani Agri Fresh Procures 2000 Tonnes of Apples

رام پور میں کمپنی کے خریداری مرکز کے باہر ایک سیب کے کسان گوپال ٹھاکر نے بتایا کہ وہ گزشتہ 15 برسوں سے صرف اڈانی ایگری فریش کو اپنے سیب فروخت کر رہے ہیں۔ یہاں قیمت اچھی ہے۔ ساتھ ہی کریٹ وغیرہ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سال در سال بہتر ہوتے ہوئے تعلقات کی وجہ سے ہمارے سیب کی پیداوار بھی بہتر ہونے لگی ہے اور ہماری آمدنی بھی بڑھ گئی ہے۔

گوپال ٹھاکر کا رام پور میں ہی سیب کا باغ ہے اور وہ گزشتہ دو دنوں میں اڈانی ایگری فریش کو 200 کلو سیب بیچ چکے ہیں۔ بدھ کے روز خراب موسم کے باوجود کمپنی کے تین خریداری مراکز رام پور، روہڑو اور سینج کے مرکزمیں کسانوں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ آرڈر کو برقرار رکھنے اور سیب کی خریداری کے عمل کو ہموار بنانے کے لیے کمپنی نے کچھ اضافی انتظامات بھی کیے ہیں تاکہ کسانوں کو اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے کھلے میں نہ رہنا پڑے۔

کمپنی کے ایک اہلکار نے کہا کہ ان میں سے بہت سے کسانوں کے ساتھ ان کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ ہر برس ہزاروں نئے باغبان اس کی کمپنی سے وابستہ ہوتے ہیں۔ یہاں چھوٹے یا بڑے باغبانوں میں کوئی فرق نہیں کیا جاتا اور سب کو مناسب قیمت دی جاتی ہے۔ سنٹروں میں خریداری کے دوران کسانوں کے قیام وغیرہ کا بھی انتظام کیا جاتا ہے اور ہر کام خوش اسلوبی سے ہوتا ہے۔

مقامی باغبان نرویر سنگھ ٹھاکر، جو اپنے سیب بیچنے کے لیے سنج کیندر میں آئے تھے، نے کمپنی کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں کو سراہا اور کہا کہ رواں برس ان کے باغ میں بہت اچھی پیداوار ہوئی ہے، اس لیے اس قیمت کی بنیاد پر ان کی کل آمدنی پہلے سے بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے قیمتوں کے تعین کے لیے کچھ باتیں ہوئیں لیکن آج تک ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ رواں برس اس کی فصل جلد تیار ہو گئی تھی اس لیے وہ انتظار کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.