نئی دہلی: ریلائنس جیو انفوکوم کے چیئرمین آکاش امبانی نے کہا کہ 5جی ٹیکنالوجی ہندوستانیوں کے طرز زندگی کو بدلنے کی طاقت رکھتی ہے۔ وہ الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کے زیر اہتمام ایک 'پوسٹ بجٹ ویبینار' سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی صبح اس ویبینار کا افتتاح کیا۔آکاش امبانی نے جیو کے ٹرو 5 جینیٹ ورک لانچ کو دنیا کا سب سے بڑا 5G رول آؤٹ قرار دیا۔ صرف 5 مہینوں کے اندر، جیو نے تقریباً 40,000 ٹاور سائٹس پر 2.5 لاکھ 5G سیل انسٹال کیے ہیں۔ ریلائنس جیوکے اس بڑے انفراسٹرکچر پر سوار ہو کر کمپنی کی سروس 277 شہروں تک پہنچ گئی ہے۔ آکاش امبانی نے دعویٰ کیا کہ 2023 تک ریلائنس جیو کی ٹرو 5 جی سروس ہر تعلقہ، ہر شہر اور ہر گاؤں میں دستیاب ہوگی۔
آکاش امبانی نے 5G ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کا ہماری زندگیوں پر کیا اثر پڑے گا اس پر بڑی تفصیل سے بات کی۔ صحت، تعلیم، زراعت، گیمنگ سے لے کر اسمارٹ سٹی میں 5جی کے استعمال کبتائے۔ آکاش امبانی نے کہا کہ ملک 5جی کا فائدہ اٹھانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ٹیلی کام کمپنی ریلائینس جیو نے اکتوبر 2022 سے ملک میں تیز رفتار 5جی خدمات فراہم کرنا شروع کر دیا۔ اب تک کمپنی نے اپنے جیو ٹرو 5جی کو ملک بھر کے 277 شہروں میں دستیاب کرایا ہے۔ 5جی سروس میں صارفین کو 3G اور 4G کے مقابلے میں 20 گنا تیز رفتار سے انٹرنیٹ استعمال کرنے کی سہولت ملتی ہے۔
5G Launch in All Cities of India ان شہروں میں 5جی نیٹ ورک کی سب سے فاسٹ سروس
یو این آئی