لکھنؤ: اترپردیش کی یوگی حکومت نے ریاست میں نظم ونسق بہتر ہونے کے نتیجے میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر ہونے کے مثبت نتائج سامنے آنے کا دعوی کرتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے اترپردیش توجہ کا مرکز بناگیا ہے۔ ریاست میں 24ممالک کے سرمایہ کار اب تک 50ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرچکے ہیں۔ 24 Countries Invested 50 Thousand Crore Rupees in Uttar Pradesh
حکومت کی جانب سے ہفتہ کو دی گئی جانکاری کے مطابق حال ہی میں لکھنؤ میں ہوئے’گلوبل انوسٹرس سمٹ‘سے ریاست میں فارن ڈائرکٹ انوسٹمنٹ تیزی سے بڑھ رہا ے۔ سرمایہ کاری سے متعلق اعداد کے مطابق تین مہینوں میں 24ممالک کے 50ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو دیکھتے ہوئے حکومت نے اترپردیش میں 10لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا ہدف حاصل ہونے کا بھی دعوی کیا ہے۔ ان میں سنگاپور، امریکہ، جاپان، برطانیہ، کناڈا، جرمنی اور جنوبی کوریا کے سرمایہ کار خاص طور سے شامل ہیں۔
محکمہ صنعتی ڈیولپمنٹ نے غیر ملکی سرمایہ کو بڑھانے کے لیے سرمایہ کاروں کی سہولت کے پیش نظر ایک’ڈیڈیکیٹیڈ ہیلپ ڈیسک‘ تشکیل دی ہے۔ اب تک موصول سرمایہ کاری تجاویز کی بنیاد پر ریاستی حکومت نے 39 پروجیکٹز کے لیے زمین فراہم کی ہے۔
محکمہ کا دعوی ہے کہ ان پروجیکٹز کے شروع ہونے سے 38ہزار سے زیادہ روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ محکمہ انڈسٹرئیل ڈیولپمنٹ کا کہنا ہے کہ گذشتہ پانچ برس میں اترپردیش میں سرمایہ کاری کے لیے 12ممالک سے 26371کروڑ روپے کی تجاویز موصول ہوئی تھیں۔ سرکاری نے سرمایہ کاری سے متعلق’جی آئی ایس۔23‘ کے لیے 93سفارت خانوں، وزارت خارجہ اور انوست انڈیا کو خط بھی لکھا ہے۔
مزید پڑھیں:
- غیر یقینی صورتحال کے دوران سرمایہ کاری کے لیے سونا ایک بہتر آپشن
- دانشمندانہ سرمایہ کاری سے ٹیکس کا بوجھ کم ہوسکتا ہے
یو این آئی