یس بنک نے ڈش ٹی وی کے 31 مارچ تک ادائیگی شیئر کپیٹل کا 24.19 فیصد حاصل کرلیا ہے جبکہ یس بنک نے اس ڈیل کو وقتی لین دین سے تعبیر کیا ہے۔
ڈش ٹی وی انڈیا براہ راست گھروں تک تفرحی خدمات فراہم کرتا ہے۔ ڈش ٹی وی کی جانب سے صارفین کو چالیس آڈیو چینلس اور 70 ایچ ڈی چینلس کے بشمول 655 چینلس فراہم کرتا ہے۔
ڈش ٹی وی انڈیا نے 31 مارچ تک اپنی کل آمدنی 6,218.28 کروڑ روپئے بتائی تھی جبکہ اسے زی گروپ اور ویڈیوکون گروپ کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔