ETV Bharat / business

'ایزآف ڈوئنگ بزنس' رپورٹ کی اشاعت پر ورلڈ بینک کی روک

author img

By

Published : Aug 29, 2020, 10:43 PM IST

عالمی بینک نے چین سمیت چار ممالک کی بے ضابطگیوں کی وجہ سے کاروبار میں آسانی سے متعلق جاری ہونے والی 'ایز آف ڈوئنگ بزنس' رپورٹ کی اشاعت روک دی ہے۔

world bank
فائل

چین کے علاوہ دیگر تین ممالک متحدہ عرب امارات، آذربائیجان اور سعودی عرب ہیں جو اس گڑبڑی کی فہرست میں شامل ہیں۔

عالمی بینک نے سابقہ پانچ سالوں کی "ایز آف ڈوئنگ بزنس" کی فہرست پر نظرثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور رواں سال اکتوبر میں شائع ہونے والی کاروباری وقار کی فہرست کی اشاعت ملتوی کردی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یہ ممالک 2019 میں ورلڈ بینک کی جاری کی جانے والی "ایز آف ڈوئنگ بزنس" کی فہرست میں بھارت سے اوپر تھے۔

گزشتہ چند سالوں میں ان کی رینکنگ میں تیزی سے بہتری آئی ہے۔ چین پانچ سال پہلے 90 ویں نمبر پر تھا، جبکہ 2019 میں وہ 59 ویں پوزیشن سے چھلانگ لگا کر 31 ویں نمبر پر آگیا تھا۔

مزید پڑھیں:

'کورونا وبا سے قبل معاشی بدانتظامی کیوں اور کیسے ہوئی؟'

اس مدت کے دوران بھارت کی رینکنگ میں بھی 79 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور اسے 2019 کی فہرست میں 63 ویں مقام پر جگہ ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.