ETV Bharat / business

نرملا سیتا رمن نے پریس کانفرنس میں کیا کہا؟ - مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا

مرکزی ویزر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ 'حکومت 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔'

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا
author img

By

Published : Aug 30, 2019, 5:35 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 9:18 PM IST

معیشت کی سست روی کو دور کرنے کے لیے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، ایک بار پھر میڈیا سے مخاطب ہوئیں۔

انہوں نے بینکنگ سیکٹر کے بارے میں کہا کہ 'لوگوں کے مفاد میں فیصلے کیے جا رہے ہیں۔'

نرملا سیتا رمن نے کہا کہ 'ہاؤسنگ فائنانس کو مرکزی حکومت 3300 کروڑ روپے کا مالی تعاون دے گی۔'

انہوں نے کہا کہ 'اب تک تین لاکھ سے زیادہ شیل کمپنیاں بند ہو چکی ہیں۔'

مرکزی وزیر نے نیرو مودی کا نام لے کر کہا کہ 'ملک کا پیسہ لے کر بھاگنے والوں کی جائیداد فروخت کر کے بھرپائی کی جائے گی۔'

اس کے علاوہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بینکوں کو جلد ہی 70 ہزار کروڑ روپے کا سرمایہ فراہم کرنے کا اعلان کیا، اسی کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ 'تمام بینک اب آر بی آئی کی جانب سے ریپو ریٹ میں کی گئی کمی کا فائدہ براہ راست گاہکوں کو دیں گی، اس کا اثر یہ ہوگا کہ صارفین کو اب ہوم لون اور آٹو لون سستے ملیں گے۔'

انہوں نے بتایا کہ '18 سرکاری بینکوں میں سے 14 بینک منافع میں ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'جولائی کے آخر میں مالی خسارہ 5.47 لاکھ کروڑ کی سطح پر تھا۔'

نرملا سیتا رمن نے پنجاب نیشنل بینک، یونائیٹیڈ بینک اور اورینٹل بینک کو ضم کرنے کا اعلان کیا، اس انضمام کے بعد پی این بی ملک کا دوسرا بڑا سرکاری بینک بن جائے گا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کینارا بینک اور سنڈیکیٹ بینک کو بھی ضم کرنے کا اعلان کیا۔

نرملا سیتا رمن نے بتایا کہ یونین بینک آف انڈیا، آندھرا بینک اور کارپوریشن بینکوں کا بھی انضمام ہوگا، جبکہ الہ آباد بینک کو انڈین بینک میں ضم کیا جائے گا، اس انضمام کے بعد ملک کو 7 واں بڑا پبلک سیکٹر بینک (پی ایس یو) ملے گا۔

وزیر خزانہ کے اعلان کے بعد اب ملک میں 12 پبلک سیکٹر بینک باقی ہیں جبکہ اس قبل سنہ 2017 میں پبلک سیکٹر کے 27 بینک تھے۔

انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر سیکٹر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے 100 لاکھ کروڑ روپے کا پیکیج دینے کا اعلان کیا گیا اور اس سیکٹر کے کام کاج کی نگرانی کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ بینکوں کو چیف رسک آفیسر کی تقرری کرنی ہوگی اور ان کا پاس بینکوں کے فیصلہ کا جائزہ لینے کا اختیار ہوگا۔

اس سے قبل دن بھر دباؤ میں کاروبار کرنے والے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو نرملا سیتا رمن کی پریس کانفرنس کی خبر سے سینسیکس میں اچھال ملا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر سینسیکس 263.86 پوائنٹس مضبوط ہوکر 332.37پوائنٹس پر بند ہوا، وہیں نفٹی کی بات کریں تو 74.95 پوائنٹس (0.68 فیصدی) مضبوط ہوکر11023.25 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ یہ مسلسل دوسرا ہفتہ ہے جب آخری کاروباری دن سنسیکس اور نفٹی برتری کے ساتھ بند ہوئے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 9:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.