ETV Bharat / business

ایتھنول کے لئے گاڑیوں میں فلیکسی انجن لگیں گے: گڈکری - فلیکسی انجن

گڈکری نے کہا کہ وہ جلد ہی گاڑی بنانے والوں کے ایک پالیسی بنا رہے ہیں جس کے تحت تمام گاڑیوں پر فلیکسی انجن لگانا ضروری کردیا جائے گا۔ اس کے تحت گاڑی مالک اپنی گاڑی میں پٹرول اور ڈیزل کی جگہ ایتھنول کا استعمال کرسکتا ہے۔

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری

author img

By

Published : Sep 18, 2021, 7:10 PM IST

روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے کہاکہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں عام آدمی کی رسائی سے باہر ہورہی ہیں اس لئے حکومت عوام کو راحت دینے کے لئے فلیکسی انجن لگی گاڑیوں کی تیاری کی پالیسی بنا رہی ہے تاکہ لوگ ڈیزل چ پٹرول کی جگہ آسانی سے ایتھنول کا استعمال کرسکیں۔

گڈکری نے کہا کہ وہ جلد ہی گاڑی بنانے والوں کے ایک پالیسی بنا رہے ہیں جس کے تحت تمام گاڑیوں پر فلیکسی انجن لگانا ضروری کردیا جائے گا۔ اس کے تحت گاڑی مالک اپنی گاڑی میں پٹرول اور ڈیزل کی جگہ ایتھنول کا استعمال کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:پٹرول ڈیزل جی ایس ٹی میں شامل نہیں ہوگا

انہوں نے کہا کہ ایتھنول کی پیداوار بڑی مقدار کرنے کی حکمت عملی پر بھی کام چل رہا ہے۔ ایتھنول گنا بھوسا، دھان وغیرہ سے تیار ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسان اچھی پیداوار کررہا ہے اور اس کی محنت کا مناسب فائدہ اسے ملے اس میں ایندھن ایتھنول اہم ثابت ہوسکتا ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی 12کروڑ روپے کی درآمد کی جاتی ہے۔ ایتھنول کے استعمال سے پٹرول اور ڈیزل کی درآمد کو کم کرکے اگر چار پانچ لاکھ کروڑ روپے بچت کی ہوتی ہے تو اس کا فائدہ کسانوں کو ملے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.