ETV Bharat / business

بازار میں تیزی جاری، سینسیکس 550 پوائنٹ کی تیزی پر - آئی ٹی اور ٹیک کمپنیوں کے شیئر

غیرملکوں سے ملے مثبت اشاروں اور گھریلو سطح پر معیشت کے سلسلے میں بنی امید کے درمیان جمعرات کو شیئر بازاروں میں مسلسل چھٹے دن تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

بازار میں تیزی جاری، سینسیکس 550 پوائنٹ کی تیزی پر

author img

By

Published : Oct 8, 2020, 1:10 PM IST

آئی ٹی اور ٹیک کمپنیوں کے شیئروں میں زبردست تیزی سے بی ایس ای کا سینسیکس 325.37 پوائنٹ کی سبقت کے ساتھ 40,204.32 پوائنٹ پر کھلا اور مسلسل اضافہ ہی ہوا دوپہر سے پہلے ہی ساڑھے پانچ سو پوائنٹ سے زیادہ کی سبقت کے ساتھ 40,439.03 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 96.55 پوائنٹ کی مضبوطی کے ساتھ 11,835.40 پوائنٹ پر کھلا اور 150 پوائنٹ کی سبقت بناتا ہوا 11,890.30 پوائنٹ پر پہنچ گیا ہے۔

درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خرید کم رہی۔ آئی ٹی اور ٹیک کمپنیوں میں اچھی خرید رہی۔ اچھے چوتھائی تنائج کے دم پر ٹی سی ایس کا شیئرپانچ فیصد چڑھ گیا۔ انفوسس اور ایچ سی ایل ٹیکنولوجیز میں ساڑھے چار فیصد اور ٹیک مہیندرا جیسی کمپنیوں میں چار فیصد کی تیزی رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.