مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپے اور ڈیزل پر 13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔حالانکہ دونوں ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعہ قیمت میں اضافہ جذب کیا جائے گا، جس سے پمپ پر ایندھن کی ریٹیل قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔
ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے نے عالمی خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے فائدہ اٹھایا ہے۔
اس ماہ بینچ مارک برینٹ خام تیل گر کر18.10 امریکی ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے، جو کہ 1999 کے بعد سب سے کم ہے۔
دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس نے تیل کے طلب کو کم کردیا ہے۔