ETV Bharat / business

شکر کی پیداوار میں 30 فیصد کی گراوٹ

author img

By

Published : Jan 2, 2020, 6:50 PM IST

رواں گنہ پیرائی سیزن 2019-20 میں شروعاتی تین مہینوں میں شکر کی پیداوار میں گزشتہ برس کے مقابلے 30 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔

شکر کی پیداوار میں 30 فیصد کی گراوٹ
شکر کی پیداوار میں 30 فیصد کی گراوٹ

نجی شکر ملوں کی تنظیم 'انڈیئن شگر ملز ایسو سی ایشن' کے جانب سے جاری کی گئی تازہ شمارے کے مطابق اس سیزن میں 31 دسمبر 2019 تک ملک بھر میں چالو 437 شکر ملز کی کل پیداوار 77 اعشاریہ 95 لاکھ ٹن ہوئی ہے۔ جو کہ پچھلے برس اسی سیزن میں پیداوار ہوئے 111 اعشاریہ 77 لاکھ ٹن سے 33 اعشاریہ 77 لاکھ ٹن یعنی 30 اعشاریہ 22 فیصد کم ہے۔

ملک کے دوسرے سب سے بڑے شکر پیدا کرنے والی صوبہ مہاراشٹر میں کام کر رہی 137 ملز میں اس سیزن مین اب تک 16 اعشاریہ 50 لاکھ ٹن شکر کی پیداوار ہوئی ہے گزشتہ برس اسی سیزن میں چالو 187 ملز میں 44 اعشاریہ 57 ٹن کی پیداوار ہوئی تھی۔

ملک کی سب سے بڑی شکر پیدا کرنے والی ریاست اتر پردیش میں پچھلے برس کے مقابلے دو لاکھ ٹن زیادہ چینی کی پیداوار ہوئی ہے۔ رواں سیزن کے 31 دسمبر تک اتر پردیش میں کل 33 اعشاریہ 16 لاکھ ٹن شکر کی پیداوار ہوئی ہے جبکہ گزشتہ برس اسی سیزن میں 31 اعشاریہ 07 لاکھ ٹن ہوا تھا۔

ملک کی تیسری سب سے بڑی شکر پیدا کرنے والی ریاست کرناٹک میں 31 دسمبر تک چالو 63 شکر ملز میں رواں سیزن میں 16 اعشاریہ 33 لاکھ ٹن پیداوار ہوئی ہے جبکہ گزشتہ برس اسی سیزن میں 21 اعشاریہ 03 لاکھ ٹن کی پیداوار ہوئی تھی۔

وہیں انڈیئن شگر ملز ایسو سی ایشن تنظیم کی رپورٹ کے مطابق گجرات، تمل ناڈو، ہریانہ، بہار، مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ کے ملز کے پیدوار میں بھی بھاری گراوٹ درج کی گئی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.