گذشتہ کاروباری دنوں میں تقریبا ایک فیصد کی کمی کے ساتھ 52،568.94 پوائنٹس پر بند ہونے والا سینسیکس ، جمعہ کے روز 60.70 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 52،508.24 پوائنٹس پر کھلا اور کچھ منٹوں میں تقریبا 3 340 پوائنٹس کی کمی سے 52،228.01 پوائنٹس پر گر گیا۔ خبر لکھنے کے وقت ، یہ 225.77 پوائنٹس کی کمی سے 52،343.17 پر آگیا۔
بینکاری اور مالیاتی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ، ریلائنس انڈسٹریز اور ٹی سی ایس جیسے بڑی کمپنیوں میں فروخت نے مارکیٹ پر دباؤ میں اضافہ کیا۔ اس وقت ، درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری ہورہی ہے۔
- مزید پڑھیں:'مرکزی حکومت زرعی قانون پر نظرثانی کرے'
نفٹی 39.65 پوائنٹس کی کمی سے 15،688.25 پوائنٹس پر کھلا اور قریب 95 پوائنٹس کی کمی سے 15،632.75 پر بند ہوا۔ یہ خبر لکھنے کے وقت 15،652.50 پر تھی۔
یو این آئی۔