ETV Bharat / business

اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ - ٹیک سیکٹر

گھریلو اسٹاک مارکیٹس میں جمعہ کے روز ابتدائی تجارت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور اضافہ کے ساتھ کھلنے کے کچھ ہی دیر بعد سنسیکس اور نفٹی سرخ نشان پر آگئے۔

اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ
اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ
author img

By

Published : Jul 23, 2021, 5:35 PM IST

جمعہ کو بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 130.66 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 52،967.87 پوائنٹس پر کھلا اور 53،008.53 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد اچانک مارکیٹ میں فروخت میں اضافہ کی وجہ سے یہ 52،653.77 پوائنٹس تک لڑھک گیا۔

جمعرات کو سینسیکس 52،837.21 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ جمعہ کی دوپہر تک یہ 80.14 پوائنٹس یعنی 0.15 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 52،757.07 پر تھا۔

بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں کے حصص میں فروخت دیکھی گئی، جب کہ آئی ٹی اور ٹیک سیکٹر کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔ درمیانہ اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری زوروں پر رہی۔

مزید پڑھیں: پٹرول کے دام 30 پیسے بڑھ کر نئی سطح پر، ڈیزل کی قیمت مستحکم

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 32.75 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 15،856.80 پر کھل گیا اور 15،876.45 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد فروخت کے دباؤ میں یہ 15،768.40 پوائنٹس تک نیچے آ گیا۔

گزشتہ کاروباری دن نفٹی 15،824.05 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ جب کہ آج دوپہر تک نفٹی 24.55 پوائنٹس یعنی 0.16 فیصد کی گراوٹ سے 15،799.50 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: مالیگاؤں: گھریلو صنعت کی پیداوار املی اور پودینے کی چٹنی کی مقبولیت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.