بی ایس ای کے حصص میں آج گراوٹ درج کی گئی۔ مارکیٹ کھلتے ہی لال نشان کے ساتھ کھلا۔
بمبئی اسٹاک ایکسچینج سنسیکس میں شام ساڑھے تین بجے میں 634 پوائنٹس کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا انڈیکس 250.74 پوائنٹ تقریباً 0.68 فیصدی گرواٹ کے ساتھ اور 11 بجے تک 36،872.57 پر کاروبار کررہا تھا۔ جبکہ نفٹی 73.20 پوائنٹ یا 0.67 فیصدی کی گرواٹ کے ساتھ 11 بجے تک 10،960.30 پر کاروبار کررہا تھا۔
ابتدائی کاروبار کےدوران سینسیکس میں سر فہرست نقصان اٹھانے والو میں ٹیک مہیندرا، ایچ سی ایل ٹیک، ہیرو موٹو کورپ، ایکسیس بینک، بجاج آٹو، ایچ ڈی ایف سی، بھارتی ائیرٹیل، ایم اینڈ ایم، ٹی سی ایس، ٹاٹا موٹرس، آئی سی آئی سی آئی بینک اور ماروتی شامل ہیں جو 1.86 فیصد ی کے ساتھ نیچے کاروبار کررہا تھا۔
وہیں اس کے برعکس ویدانتا، یس بینک، ایشئین پینٹس، ٹاٹا اسٹیل، او این جی سی، ایس بی آئی اور اینڈسلنڈ بینک میں 2.22 فیصدی بہتری درج کی گئی ہے۔
وہیں ایشیاء کے دیگر ممالک جیسے شنگھائی کمپوسائیٹ انڈیکس، ہینگ سینگ اور نیکیئی کے ابتدائی سیشن میں اسٹاک مارکیٹ سرخ رنگ نظر آیا ۔
وہیں روپیہ ابتدائی سیشن میں گزشتہ روز کے مقابلہ 17 پیسے کمزور ہوکر 71.77 پر پہنچ گیا ہے۔