شیئر بازار کے تجزیہ کاروں کے مطابق یورپ میں کورونا وائرس کے تازہ معاملے بڑھنے کے سبب جرمنی اور فرانس میں دوبارہ تالا بندی شروع ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہيں، جس کی وجہ سے سرمایہ کار معاشی صورتحال سے مایوس ہوگئے ہیں۔ یوروپی منڈیوں میں آج آٹو اور بینکاری کے شعبے میں فروخت کا دباؤ رہا ، جس کے پیش نظر یوروپی شیئر بازار آج گراوٹ کے ساتھ کھلا ۔ ایشیائی منڈیوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ خوردہ سرمایہ کاروں کے دم پر جنوبی کوریا کا شیئر بازار ابتدائی گراوٹ کے بعد بحال ہونے میں کامیاب رہا اور سبز نشان میں بند ہوا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مقامی بازاروں میں کمزور عالمی اشارے دیکھنے سے سرمایہ کار مایوس ہوئے۔ بی ایس میں میں سرمایہ جاتی اشیاء اور ٹیلی کام کے شعبے کے علاوہ تمام شعبوں میں فروخت کا غلبہ رہا۔ سنسیکس کی 30 کمپنیوں میں سے صرف چار کمپنیوں نے سبز نشان میں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی اور نفٹی کی 50 کمپنیوں میں سے صرف 9 میں تیزی رہی۔