ETV Bharat / business

شیئر مارکٹ میں زبردست اچھال، سینسیکس ریکارڈ 52 ہزار کے پار

اسٹاک مارکٹ میں زبردست اچھال دیکھا گیا ہے۔ پیر کے روز مارکٹ کھلنے کے ساتھ ہی 450 پوائنٹس کے اچھال کے بعد بی ایس ای سینسیکس پہلی بار 52 ہزار کا ہندسہ عبور کر گیا۔ ابتدائی کاروبار میں سینسیکس 463.71 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 52،008.01 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ نفٹی میں بھی 126.25 پوائنٹس کی اچھال دیکھی گئی، جس سے انڈیکس 15،289.55 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

شیئر مارکیٹ میں زبردست اچھال، سینسیکس ریکارڈ 52 ہزار کے پار

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 12:51 PM IST

شیئر مارکٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ پیر کے روز بازار کھلنے کے ساتھ ہی 450 پوائنٹس کے اچھال کے بعد بی ایس ای سینسیکس پہلی بار 52 ہزار کے ہندسہ کو پار کر گیا ہے، جس نے ایک نیا ریکارڈ طئے کیا ہے۔ عالمی منڈیوں میں تیزی دیکھنے کے درمیان بینکنگ اور مالیاتی شیئرز میں استحکام کی وجہ سے پیر کے روز گھریلو شیئر بازار نئے ریکارڈ کے ساتھ اعلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یی ایس ای کا 30 شیئرز پر مشتمل حساس انڈیکس سینسکس 515.40 پوائنٹس یعنی ایک فیصد کے اضافے کے ساتھ 52،059.70 پوائنٹس پر رک گیا۔

اسی طرح این ایس ای نفٹی بھی 135.90 پوائنٹس یعنی 0.90 فیصد اضافے کے ساتھ 15،299.20 پر رہا۔

سینسیکس کمپنیوں میں انڈس انڈ بینک نے تقریبا دو فیصد کی تیزی رہی۔ اس کے بعد ایکسس بینک ، ایچ ڈی ایف سی ، آئی سی آئی سی آئی بینک ، ایچ ڈی ایف سی بینک ، کوٹک بینک اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے شیئر بھی تیزی سے آگے بڑھ رہے تھے۔ اس کے برعکس او این جی سی ، ٹیک مہندرا ، این ٹی پی سی ، سن فارما اور ٹی سی ایس کے شیئر میں گرواٹ دیکھنے کو ملی ۔

اس سے قبل جمعہ کے روز سینسیکس 12.78 پوائنٹس یعنی 0.02 فیصد اضافے کے ساتھ 51،544.30 پر اور نفٹی 10 پوائنٹس یعنی 0.07 فیصد سے پھسل کر 15،163.30 پر بند ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.