ETV Bharat / business

سینسیکس 40 ہزار کے پار - انڈیکس 40 ہزار سے آگے

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے کے درمیان اس سے نمٹنے کے لیے تیز اقدامات کی امید اور جی ڈی پی کے اعدادوشمار جاری ہونے سے قبل او این جی سی اور ریلائنس جیسی بڑی کمپنیوں کی خریداری سے آج گھریلو اسٹاک مارکٹ طوفانی رفتار کے ساتھ کھلے۔

سنسیکس 40 ہزار کے پار
سنسیکس 40 ہزار کے پار
author img

By

Published : Aug 31, 2020, 12:11 PM IST

بی ایس ای کا 30 کمپنیوں والا انڈیکس 40 ہزار سے بڑھ کر 40010.17 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ اوپر بڑھ گیا۔

سینسیکس ساڑھے چار سو پوائنٹس سے زیادہ تیزی کے ساتھ 39888.15 پوائنٹس پر کھلا اور اس کے بعد یہ خریداری کی وجہ سے 40010.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس دوران یہ 39702.59 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی پھسلا تھا۔ اس مدت کے دوران یہ 283.26 پوائنتس کے اضافے سے 39750 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 130 پوائنٹس کے اضافے سے 11777.55 پر کھلا اور یہ خریداری کے زور پر 11794.25 پہنچ گیا۔ تاہم فروخت کے دباؤ کے بعد یہ 11714.50 پوائنٹس کی نچلی سطح پر اترا اور اس وقت 95 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11742.70 پوائنٹس پر کاروبار کررہا ہے۔

سینسیکس میں او این جی سی سب سے زیادہ 5.67 فیصد ، ٹیک مہندرا 2.10 فیصد اور ریلائنس انڈسٹریز میں 1.45 فیصد تیزی رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.