ETV Bharat / business

اسٹیٹ بینک: ایم سی ایل آر کی شرح میں کٹوتی

اسٹیٹ بینک نے مختصر مدت کے قرض پر ایم سی ایل آر کی شرح میں 0.05- 0.10 فیصد کمی کی ہے۔ اس حوالے سے ایس بی آئی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم سی ایل آر میں یہ کمی تین ماہ کے لئے دیئے گئے قرض پر نافذ ہوگی۔ اس کا مقصد قرضوں کی افادیت اور طلب کو فروغ دینا ہے۔

اسٹیٹ بینک: مختصر مدت کے قرض پر ایم سی ایل آر کی شرح میں 0.05- 0.10 فیصد کٹوتی

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 5:10 PM IST

ملک کے سب سے بڑے بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے کہا ہے کہ اس نے فنڈ کی معمولی لاگت پر مبنی سود کی شرح (ایم سی ایل آر) کو مختصر مدت کے قرض پر 0.05 سے لے کر 0.10 فیصد تک کٹوتی کی ہے۔ یہ کٹوتی 10 جولائی سے نافذ ہوگی۔

ایس بی آئی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم سی ایل آر میں یہ کٹوتی تین ماہ کے لئے دیئے گئے قرض پر نافذ ہوگی۔ اس کا مقصد قرضوں کی افادیت اور طلب کو فروغ دینا ہے۔

ایم سی ایل آر میں اس کٹوتی کے بعد قرض پر بینک کی سود کی شرح تین ماہ کی مدت کے لئے کم کرکے 6.65 فیصد سالانہ ہوجائے گی۔ یہ شرح بینک کے بیرونی بینچ مارک پر مبنی سود کی شرح (ای بی ایل آر) کے برابر ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ایم سی ایل آر کی شرح میں یہ مسلسل 14 ویں کٹوتی ہے۔ اس کٹوتی کے بعد بھی مارکیٹ میں یہ شرح سب سے کم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.