بھارتی اسٹیٹ بینک نے اپنے تمام بچت اکاؤنٹ ہولڈروں کے لئے ایک اوسط ماہانہ کم از کم رقم رکھنے کی ضروریات کو بدھ کو ختم کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے بینک کے سبھی بچت اکاؤنٹ ہولڈروں کو 'زیرو بیلنس' کھاتے کی سہولت ملنے لگے گی۔ اس کے علاوہ بینک نے تمام بچت اکاؤنٹز پر شرح سود مساوی طور سے تین فیصد سالانہ کر دیا ہے۔
ایس بی آئی نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ ملک میں مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانے کے لئے اس نے اپنے تمام 44.51 کروڑ بچت اکاؤنٹ ہولڈرز کے لئے اوسط ماہانہ کم از کم رقم (اےایم بی) رکھنے کی لازمیات ختم کر دی ہے۔
ابھی میٹرو شہروں کے بچت اکاؤنٹ ہولڈرز کو اوسط ماہانہ کم از کم رقم کے طور پر 3000 روپے، قصبوں میں 2000 روپے اور دیہی علاقوں میں 1000 روپے اکاؤنٹ میں رکھنے ہوتے ہیں۔
اوسط ماہانہ کم از کم رقم کو برقرار نہیں رکھنے کی پوزیشن میں اکاؤنٹ ہولڈرز کو پانچ سے 15 روپے جرمانے اور ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے۔
اے ایم بی ختم کیے جانے سے بینک کے ان اکاؤنٹ ہولڈرز کو 'زیرو بیلنس' کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ بینک نے سہ ماہی بنیاد پر ایس ایم ایس سروس کے لیے وصولے جانے والے فیس کو بھی ختم کر دیا ہے۔
اس بارے میں بینک کے چیئر مین رجنیش کمار نے کہا،' یہ فیصلہ اور زیادہ لوگوں کے چہرے پر مسکان لانے والا ہے۔'
بینک کا کہنا ہے کہ ' سب سے پہلے صارفین کے مفاد' کی تصور پر چلتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس کے علاوہ ، بینک نے بچت کھاتوں پر سالانہ سود کی شرح کو تمام زمروں میں کم کرکے تین فیصد کردیا ہے۔