دو روز میں بھارتی کرنسی 14 پیسے مضبوط ہوئی ہے۔ گزشتہ کاروباری روز اس کی قیمت دو پیسے کے اضافے کے ساتھ 74.88 روپے فی ڈالر ہوگئی تھی۔
آج کاروبار کی ابتداء سے ہی روپیہ میں تیزی رہی ہے اور یہ نو پیسے کے اضافے کے ساتھ 74.79 روپے فی ڈالر پر کھلی۔ دن بھر میں یہ فی ڈالر 74.73 روپے اور 74.89 روپے کے درمیان رہی۔ دن کے اختتام پر، روپیہ 12 پیسے کےاضافے کے ساتھ 74.76 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا۔
مزید پڑھیں:
کورونا ویکسین: بی ای اور جانسن اینڈ جانسن کے درمیان معاہدہ
دنیا کی دوسری بڑی کرنسیوں کی ٹوکری میں ڈالر انڈیکس کی نرمی سے روپیہ کو مدد ملی۔ ڈالر انڈیکس میں آج 0.30 فیصد کی گراوٹ ہوئی ہے۔ گھریلو شیئر بازاروں میں خریداری کی وجہ سے بھی روپیہ مضبوط ہوا۔