ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت 80.43 روپے فی لیٹرکی سطح پر برقراررہی، جو 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں بھی اس کی قیمتیں بالترتیب 82.05 روپے، 87.19 روپے اور 83.63 روپے فی لیٹر کی سطح پر رہیں۔
دہلی میں ڈیزل کی قیمت بھی 73.56 روپے فی لیٹر کی سطح پر مستحکم رہی۔ جبکہ آج اس کی قیمت کولکاتا میں 77.06 روپے، چینئی میں 78.86 روپے اور ممبئی میں 80.11 روپے فی لیٹر ہے۔