ETV Bharat / business

ایک مرتبہ پھر پٹرول کی قیمت میں اضافہ - petrol price in hyderabad

پٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت 102 روپئے 32 پیسے ہوگئی ہے۔

ایک مرتبہ پھر پٹرول کی قیمت میں اضافہ
ایک مرتبہ پھر پٹرول کی قیمت میں اضافہ
author img

By

Published : Jun 27, 2021, 1:16 PM IST

پٹرول کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے۔ تیل کی کمپنیوں نے ایک لیٹر پٹرول کی قیمت میں 36 پیسے کا اضافہ کیا ہے جبکہ ڈیزل پر 26 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔

اس اضافہ کے بعد تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں پٹرول کی قیمت 102 روپئے 32 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 96 روپئے 8 پیسے ہوگئی ہے۔

روز بروز پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ پر عام آدمی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'اس اضافہ نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کا راست اثر ٹرانسپورٹ چارجس اور ضروری اشیا پر پڑ رہا ہے جس کے سبب مہنگائی بڑھتی جارہی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: first ATM: اے ٹی ایم کے بارے میں دلچسپ باتیں

عوام کا کہنا ہے کہ 'بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ ان قیمتوں میں اضافہ نے ان کے گھریلو بجٹ پر بُرا اثر ڈالا ہے۔ 4 مئی سے اب تک 55 دنوں کے دوران 31 مرتبہ یہ اضافہ ہوا ہے۔ ملک کے کئی شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپئے فی لیٹر سے تجاوز کرگئی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.