ETV Bharat / business

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بھی کمی

بین الاقوامی مارکٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کے باعث آج گھریلو سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن کمی آئی ہے۔

Petrol, diesel prices slashed for second day in a row
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن بھی کمی
author img

By

Published : Mar 25, 2021, 1:38 PM IST

دہلی میں پیٹرول 21 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا۔ آئل مارکیٹنگ کرنے والی کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعرات کو دہلی میں پیٹرول 90.78 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.10 روپے فی لیٹر پر آگیا۔

اس سے قبل ان ایندھنوں کی قیمتوں میں مسلسل 24 دنوں تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔ گزشتہ ماہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار 16 دنوں تک اضافہ ہوا تھا جس کی وجہ سے تقریباً ہر شہر میں دونوں ایندھنوں کی قیمتیں ریکارڈ وقت کی سطح پر پہنچ گئی تھیں۔

بین الاقوامی مارکٹ میں 16 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں تقریبًا 15 فیصد کمی واقع ہوچکی ہے۔ یورپ میں کورونا کی تیسری لہر کی وجہ سے وہاں ایندھن کے مطالبہ میں کمی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ اس کی وجہ سے خام تیل کی قیمت گھٹ کر 60 ڈالر فی بیرل پر آچکی ہے۔

عام طور پر کچھ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی تھی لیکن اس بار ایسا نہیں ہوا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات کے وقت تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی لیکن ابھی مغربی بنگال، کیرالا، تمل ناڈو، آسام اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ پڈوچیری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے درمیان تیل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہیں۔:

شہر ۔۔۔۔۔پیٹرول فی لیٹر۔۔۔۔ڈیزل فی لیٹر

دہلی ۔۔۔۔۔90.78 ۔۔۔۔۔۔81.10

ممبئی۔۔۔۔۔ 97.19 ۔۔۔۔۔۔88.20

چنئی۔۔۔۔۔ 92.77 ۔۔۔۔۔۔86.10

کولکاتا۔۔۔۔۔ 90.98 ۔۔۔۔۔۔83.98

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.